تلنگانہ

انتخابات میں تلنگانہ جذبات کا استعمال کرنے کی کوشش کا الزام:ریونت ریڈی

صدرتلنگانہ کانگریس ریونت ریڈی نے اس یقین کااظہار کیا ہے کہ ریاست میں 9دسمبر کو کانگریس حکومت بنائے گی جس کے بعد پڑوسی ریاست آندھراپردیش سے بات چیت کے ذریعہ ناگرجناساگر پراجکٹ کے مسئلہ کا قابل قبول حل نکالاجائے گا۔

حیدرآباد: صدرتلنگانہ کانگریس ریونت ریڈی نے اس یقین کااظہار کیا ہے کہ ریاست میں 9دسمبر کو کانگریس حکومت بنائے گی جس کے بعد پڑوسی ریاست آندھراپردیش سے بات چیت کے ذریعہ ناگرجناساگر پراجکٹ کے مسئلہ کا قابل قبول حل نکالاجائے گا۔

متعلقہ خبریں
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
رام بھی چیف منسٹر ریونت ریڈی کی کرسی نہیں بچا سکیں گے، ڈی اروند کا سنسنی خیز تبصرہ
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ
کانگریس میں اندرونی اختلافات دورکرنے کمیٹی تشکیل
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت

ریونت ریڈی نے کوڑنگل میں ووٹ کا حق استعمال کرنے کے بعد میڈیا سے بات الزام لگایا ہے کہ وزیراعلی چندرشیکھرراو، تلنگانہ کے جذبات کا استعمال کرتے ہوئے تلنگانہ انتخابات سے فائدہ اٹھانے کی سازش کر رہے ہیں۔

انہوں نے ناگرجناساگر پراجکٹ پر اے پی کی پولیس کی جانب سے گیٹ نمبر13پر فینسنگ لگاتے ہوئے اس حصہ کو ان کی ریاست کا حصہ قراردینے سے متعلق دعوی کے سلسلہ میں پوچھے گئے سوال کاجواب دیتے ہوئے کہا کہ ریاست میں پولنگ سے پہلے اس طرح کے مسائل پیدا کئے جارہے ہیں۔

تلنگانہ کے لوگ سمجھ دار ہیں۔ وہ مسئلہ کو سمجھ سکتے ہیں۔ایسا کون کررہا ہے؟ کیوں کررہا ہے؟ عوام کو اس کے بارے میں فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ریاست کی تقسیم کو ساڑھے 9 سال ہوچکے ہیں ناگرجنا ساگر کہیں نہیں جائے گا۔

پانی وہیں رہے گا۔ اس طرح کے مسائل اس لئے پیدا ہو رہے ہیں کیوں کہ کے سی آر حکومت نے انہیں حل نہیں کیا۔ اس کے مستقل حل کے لیے قابل قبول حکومت کی ضرورت ہے۔ ریاست کی نئی حکومت آبی مسائل پر اے پی کے ساتھ بیٹھ کر بات کرے گی اور انہیں خوش اسلوبی سے حل کرے گی۔