تمل ناڈو میں ٹی وی کے کی برتری مزید مضبوط، دو بجے تک کے رجحانات
234 رکنی اسمبلی کی تمام نشستوں کے رجحانات کے مطابق ٹی وی کے 110 نشستوں پر آگے ہے، جب کہ انا دراوڑ منیتر کژگم (اے آئی اے ڈی ایم کے) 59 نشستوں پر سبقت حاصل کیے ہوئے ہے۔ برسرِ اقتدار دراوڑ منیتر کژگم (ڈی ایم کے) 48 نشستوں کے ساتھ تیسرے مقام پر ہے۔
چنئی: تمل ناڈو اسمبلی انتخابات کی ووٹوں کی گنتی کے دوران دوپہر دو بجے تک سامنے آنے والے رجحانات میں تملگا ویتری کژگم (ٹی وی کے) نے اپنی برتری مزید مستحکم کر لی ہے۔
234 رکنی اسمبلی کی تمام نشستوں کے رجحانات کے مطابق ٹی وی کے 110 نشستوں پر آگے ہے، جب کہ انا دراوڑ منیتر کژگم (اے آئی اے ڈی ایم کے) 59 نشستوں پر سبقت حاصل کیے ہوئے ہے۔ برسرِ اقتدار دراوڑ منیتر کژگم (ڈی ایم کے) 48 نشستوں کے ساتھ تیسرے مقام پر ہے۔
دیگر جماعتوں میں پٹالی مکل کچی (پی ایم کے) 5، کانگریس 4، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) 2 نشستوں پر آگے ہیں، جب کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی ایم) ایک، ایک نشست پر سبقت حاصل کیے ہوئے ہیں۔
اس کے علاوہ دیگر امیدوار 4 نشستوں پر آگے ہیں۔ ابتدائی رجحانات کے مطابق ٹی وی کے سب سے بڑی پارٹی کے طور پر ابھرتی دکھائی دے رہی ہے اور مقابلہ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔