سعودی عرب میں ملازمت کے خواہشمند افراد کیلیے انتہائی اہم ہدایات
سب سے زیادہ پاکستانی سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں روزگار کے لیے جاتے ہیں اور اب بھی ہزاروں وہاں جانے کی خواہش رکھتے ہیں۔ وہ پاکستان جو سعودی عرب میں ملازمت کر کے باعزت روزگار کما رہے ہیں اور وہ جو وہاں جانے کے خواہشمند ہیں۔ وہ اپنے باوقار روزگار کی حفاظت اور محفوظ مستقبل کے لیے بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کی درج ذیل ہدایات پر عمل کریں۔
اسلام آباد: سعودی عرب میں باوقار روزگار حاصل کرنے اور محفوظ مستقبل بنانے کے خواہشمند افراد ان ضروری ہدایات پر عمل کریں۔
لاکھوں لوگ اس وقت روزگار کے لیے بیرون ملک مقیم ہیں اور ان کی جانب سے بھیجے گئے قیمتی زرمبادلہ ملکی معیشت کی روانی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔
سب سے زیادہ پاکستانی سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں روزگار کے لیے جاتے ہیں اور اب بھی ہزاروں وہاں جانے کی خواہش رکھتے ہیں۔ وہ پاکستان جو سعودی عرب میں ملازمت کر کے باعزت روزگار کما رہے ہیں اور وہ جو وہاں جانے کے خواہشمند ہیں۔ وہ اپنے باوقار روزگار کی حفاظت اور محفوظ مستقبل کے لیے بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کی درج ذیل ہدایات پر عمل کریں۔
1۔ اقامہ (رہائشی اجازت نامہ) ہمیشہ اپنے ساتھ رکھیں 2۔ اقامہ کی میعاد ختم ہونے سے قبل ہی اس کی تجدید کروائیں 3۔ پاکستانی سفارتخانہ/ قونصل خانے کا ہنگامی نمبر محفوظ رکھیں 4۔ ملک چھوڑنے سے قبل ایگزٹ کلیئرنس مکمل کریں 5۔ اختتامی گریجویٹی بینیفٹ کا حساب رکھیں 6۔ عوامی مقامات پر شائستہ اور ڈھکا ہوا لباس پہنیں 7۔ مقدس مقامات اور اسلامی شعائر کا احترام کریں 8۔ ماہانہ تنخواہ کی رسیدیں اور بینک اسٹیٹمنٹ محفوظ رکھیں 9۔ صرف سرکاری بینکنگ چینلز سے رقم پاکستان بھیجیں 10۔ ہنگامی فنڈ کے طور پر ماہانہ آمدنی کا کچھ حصہ ضرور بچائیں 11۔ روزگار معاہدے کی کاپی اپنے پاس محفوظ رکھیں 12۔ کام کی جگہ حفاظتی ساز وسامان لازمی پہنیں