حیدرآباد

وقف بورڈ، سپریم کورٹ سے بھی زیادہ طاقتور، بی جے پی لیڈر کونڈا وشویشورریڈی کامتنازعہ بیان

انہوں نے کہا وقف بورڈ، ملک کے عوام کے ساتھ ایک ظالمانہ مذاق ہے۔ کوئی نہیں جانتا کہ اس مذاق پر ہنسنا ہے یا رونا ہے۔ کچھ لوگ وقف ایکٹ کا استعمال کرتے ہوئے اورنگ زیب کی طرح زمینوں پر قبضہ کر رہے ہیں۔

حیدرآباد: چیوڑلہ کے رکن پارلیمنٹ کونڈا وشویشورریڈی نے کہا کہ کانگریس اور بی آر ایس مسلم ووٹوں کی خاطر ملک کو فروخت کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔ آج یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا  کہ وقف بورڈ کو سپریم کورٹ سے بھی زیادہ اختیارات دیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
جمعیتہ علماء حلقہ عنبرپیٹ کا مشاورتی اجلاس، اہم تجاویز طئے پائے گئے
سپریم کورٹ کے فیصلہ کے مطالعہ کیلئے کمیٹی تشکیل
حیدرآباد: معہد برکات العلوم میں طرحی منقبتی مشاعرہ اور حضرت ابو البرکاتؒ کے ارشادات کا آڈیو ٹیپ جاری
وقف ترمیمی بل چور دروازے سے اوقافی جائیدادوں کو غصب کرنے کی سازش: مشتاق ملک
اہل باطل ہمیشہ سے پیغام حق کو پہچانے سے روکتے رہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد

انہوں نے کہا کہ کانگریس ہی وہ پارٹی ہے جس نے آئینی اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وقف بورڈ تشکیل دیا تھا۔ کونڈا وشویشور ریڈی نے کہا کہ اورنگ زیب کی پالیسیوں سے لوگ اب بھی پریشان ہیں۔ اورنگ زیب نے زبانی احکامات کے ذریعے زمینوں پر قبضہ کیا ہو گا لیکن اب کچھ لوگ  دستاویزات کا بنڈل دکھا کر  دعویٰ کر رہے ہیں کہ یہ زمینیں ان کی ہیں۔

 انہوں نے کہا وقف بورڈ، ملک کے عوام کے ساتھ ایک ظالمانہ مذاق ہے۔ کوئی نہیں جانتا کہ اس مذاق پر ہنسنا ہے یا رونا ہے۔ کچھ لوگ وقف ایکٹ کا استعمال کرتے ہوئے اورنگ زیب کی طرح زمینوں پر قبضہ کر رہے ہیں۔

رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ کانگریس نے آئین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وقف بورڈ بنایا اور وقف بورڈ کو اختیارات سونپ کر اسے سپریم کورٹ سے زیادہ طاقتور بنا دیا۔ یہ آئین اور جمہوریت کی روح کے خلاف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں یقین ہے کہ وقف بورڈ ترمیمی ایکٹ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے دوران نافذ ہو جائے گا۔

 وشویشور ریڈی نے کہا کہ ایک سیاست دان آئین کو لے کر گھوم رہا ہے تاہم اس کے صفحات خالی ہیں۔ انہوں نے کانگریس کے لیڈروں سے سوال کیا  جو کاسٹ سروے کے  بارے میں بات کر رہے ہیں کہ وہ یہ بتائیں کہ ان کی پارٹی نے کتنے ایس سی، ایس ٹی اور بی سی کوچیف منسٹر بنایا ہے۔

 انہوں نے کانگریس قائدین سے یہ جاننا چاہا کہ راجیو گاندھی ٹرسٹ میں کتنے ایس سی اور ایس ٹی ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس اے آئی سی سی صدر ملکارجن کھرگے کا استعمال کررہی ہے جیسا کہ اس نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا استعمال کیا تھا۔ بی جے پی قائد نے کہا کہ کھرگے اے آئی سی سی میں صرف ایک کھلوناہیں۔