تلنگانہ

تلنگانہ میں زیر تعمیر پل منہدم (ویڈیو وائرل)

کنٹریکٹر بدلنے اور فنڈز کی کمی کی وجہ سے تعمیراتی کام میں مسلسل تاخیر ہوتی رہی۔ مقامی لوگوں نے عبوری طور پر عارضی راستہ استعمال کرنا شروع کر دیا۔

پیڈا پلی: تلنگانہ کے پداپلی ضلع کے اوڈیدو متارم ڈویژن میں پیر کی رات دیر گئے ایک زیر تعمیر پل گر گیا۔ پولیس کے مطابق پداپلی ضلع کے اوڈیدو اور جے شنکر بھوپال پلی ضلع میں گرمیلی پلی کے درمیان مانیرو ندی پر پل کی تعمیر کا کام 2016 میں شروع ہوا تھا۔

متعلقہ خبریں
آندھراپردیش کے ضلع پرکاشم میں تین منزلہ لاج کی عمارت منہدم

 تاہم کنٹریکٹر بدلنے اور فنڈز کی کمی کی وجہ سے تعمیراتی کام میں مسلسل تاخیر ہوتی رہی۔ مقامی لوگوں نے عبوری طور پر عارضی راستہ استعمال کرنا شروع کر دیا۔

رات کے وقت پیش آنے والے واقعہ کی وجہ سے جانی نقصان ٹل گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر حکام نے منگل کی صبح جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔