امریکہ کےطیارے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے دوران خدمات انجام دیں گے
ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے تین جنگی طیارے مصر پہنچیں گے۔ تینوں طیارے منگل کے روز سے اہم امدادی سامان لے کر مصر سے غزہ جائیں گے۔

واشنگٹن: ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے تین جنگی طیارے مصر پہنچیں گے۔ تینوں طیارے منگل کے روز سے اہم امدادی سامان لے کر مصر سے غزہ جائیں گے۔
سینئیر فوجی حکام کے اعلان کے مطابق امریکی طیارے یہ خدمات اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے دوران انجام دیں گے۔
ریلیف کی سرگرمیوں کے سلسلے میں یہ طیارے غزہ کے شہریوں کے لیے خوراک ، ادویات و طبی سامان اور موسم سرما کی ضرورت کی اشیاء لے کر جائیں گے۔
العربیہ کے مطابق امریکی طیاروں نے یہ آپریشن صدر جو بائیڈن کے اس بیان کے ایک دن بعد شروع کی ہیں کہ وہ جنگ بندی میں توسیع کو غزہ میں زیادہ سامان کی ترسیل کے لیے بروئے کار لائیں گے۔ نیز بین الاقوامی سطح پر جنگ بندی کو مزید وسعت دینے کی کوششیں کی جائیں گی۔
امریکی فوجی حکام نے جہازوں کو غزہ میں امدادی کارروائیوں کے لیے استعمال میں لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ‘ ہم بہت خوش ہیں کہ ہم پہلے ہیں جو اپنے جنگی طیارے امدادی کاموں کے لیے بھیج رہے ہیں اور امریکی فوج کی منفرد صلاحیتیں ان کاموں کے لیے پیش کریں گے۔’
امریکی حکام کے مطابق عارضی جنگ بندی 24 نومبر سے شروع ہو چکی ہے تب سے اب تک آٹھ سو ٹرک امدادی سامان کے ساتھ غزہ پہنچ چکے ہیں۔ ٹرک یہ امدادی سامامان بمباری سے بہت زیادہ تباہ حال شمالی غزہ میں بھی امدادی سامان لے کر گئے ہیں۔
خیال رہے امریکہ نے سات اکتوبر کے فوری بعد علاقے میں اپنے دو جدید بھری بیڑے روانہ کر دیے تھے۔ اسی طرح امریکہ سب سے پہلے اسرائیل کی حمایت کے لیے سامنے آگیا تھا۔ اس کے باجود کہ امریکہ ڈٹ کر اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے ، اب اس نے بھی کھل کر کہنا شرو ع کر دیا ہے کہ کہ اسرائیلی عام شہریوں کی ہلاکتیں کنٹرول کرے.