حیدرآباد

فلسطین کے مسئلہ پر کانگریس کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں: سلمان خورشید

سابق وزیر خارجہ ورکن کانگریس ورکنگ کمیٹی سلمان خورشید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو فلسطین وغزہ میں فوری جنگ بندی کیلئے عالمی سطح پر کوشش کرنا چاہئے۔

حیدرآباد: سابق وزیر خارجہ ورکن کانگریس ورکنگ کمیٹی سلمان خورشید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو فلسطین وغزہ میں فوری جنگ بندی کیلئے عالمی سطح پر کوشش کرنا چاہئے۔

متعلقہ خبریں
مزید 2گارنٹیز پر عمل آوری کے اعلان پرگاندھی بھون میں مہیلا کانگریس کا جشن
فرخ آباد کے ساتھ میرے تعلق کو کتنی مرتبہ آزمایا جائے گا: سلمان خورشید
سابق وزیر خارجہ سلمان خورشید کی اہلیہ کے نام وارنٹ
کانگریس کی یوم تاسیس تقریب، گاندھی بھون میں پرچم کشائی
فلسطین-اسرائیل تنازع کے حوالے سے پوسٹ پر فٹبالر یوسف اطل گرفتار

گزشتہ ایک ماہ سے اسرائیل کی مسلسل بمباری سے 10ہزار سے زائد فلسطینی عوام معصوم بچے اور خواتین جاں بحق ہوئے ہیں۔ سلمان خورشید آج یہاں گاندھی بھون میں پریس کانفرنس کے دوران نمائندہ منصف کے سوال کا جواب دے رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ گاندھی جی نے ابتداء ہی سے آزاد فلسطین کے قیام کی تائید کی تھی۔ کانگریس پارٹی فلسطین کے مسئلہ پر گاندھی جی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ اندرا گاندھی، راجیو گاندھی اور سونیا گاندھی نے بھی فلسطین کی آزادی کیلئے ہر فورم میں آواز بلند کی ہے۔

کانگریس کا یہ موقف جبکہ اسرائیل فلسطین کے مقبوضہ علاقوں سے تخلیہ کرکے فلسطینیوں کے حوالے کرے اور آج بھی ہم اسی موقف پر قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کے مسئلہ کے حل کیلئے اس کی تہہ تک پہنچنے کی ضرورت ہے۔ ابتداء میں وزیر اعظم نریندر مودی نے غزہ پر اسرائیل کے موقف کی تائید کی۔

بعدازاں وزارت خارجہ نے اپنا بیان تبدیل کردیا اور اسرائیل کے حملوں میں زخمی فلسطینیوں کیلئے امداد وراحت روانہ کی۔ سلمان خورشید نے کہا کہ کانگریس پارٹی7/ اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے حملہ کی تائید نہیں کرتی تاہم غزہ میں اسرائیلی کی جوابی کاروائی جس میں ہزاروں معصوم فلسطینی ہلاک ہورہے ہیں وہ انسانیت کے خلاف جرم ہے۔

چنانچہ مرکزکی مودی حکومت کو غزہ میں فوری جنگ بندی کیلئے سفارتی سطح پر کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔ ہندوستان موجودہ حالات میں خاموش نہیں رہ سکتا۔

بی آر ایس حکومت کی ڈبل بیڈروم اسکیم کی دھاندلیوں اور بے قاعدگیوں کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے ابتداء میں 5.72لاکھ ڈبل بیڈروم مکانات کی تعمیر کا اعلان کیا تھا اور اس کے لئے23,600 کروڑ روپے مختص کئے گئے تھے لیکن صرف2,099 کروڑ روپے ہی جاری کئے گئے۔

کئی اضلاع میں مکانات کی ناقص تعمیر کی گئی۔ جن افراد کو مکانات الاٹ کئے گئے ہیں دستاویزات اور قبضہ نہیں دیا گیا۔ کئی مقامات پر ڈبل روم مکانات کی تعمیر ہنوز زیر التواء ہے۔ مجموعی طور پر کے سی آر حکومت نے ڈبل بیڈروم مکانات کی تعمیر کا وعدہ کرکے عوام کو دھوکہ دیا ہے۔ جبکہ ریاست بھر میں 27 لاکھ افراد بے گھر ہیں۔

سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ کانگریس برسراقتدار آنے پر ڈبل بیڈروم مکانات کی اسکیم کو باقاعدہ بنائے گی۔ انہوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ آئندہ انتخابات میں عوام بی آر ایس حکومت کی ناکامیوں پر انہیں سبق سکھائے گی۔ پریس کانفرنس میں اے آئی سی سی مبصرعلی مہدی، میڈیا کو آرڈینٹر سی کرن کمار ریڈی اور دیگر موجود تھے۔

a3w
a3w