دہلی

طلبہ کو مبینہ دھمکیوں کے الزامات کے درمیان یوتھ کانگریس نے شروع کی لیگل ہیلپ لائن نمبر

نظیم نے الزام لگایا کہ کچھ دائیں بازو کے گروہوں سے وابستہ لوگوں کے ذریعہ طالب علموں اور نوجوان آوازوں کو ڈرانے دھمکانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

نئی دہلی :  یوتھ کانگریس نے اپنی ‘چھاتروں کی گونج’ مہم کو آگے بڑھاتے ہوئے طالب علموں اور نوجوانوں کے لیے ملک گیر لیگل ہیلپ لائن نمبر 9811867474 شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تنظیم کا دعویٰ ہے کہ 20 جولائی کو جنتر منتر پر ہوئے اسٹوڈنٹ مظاہرے کے بعد اسے ہیلپ لائن کے ذریعے کئی شکایتیں ملی ہیں، جن میں مظاہرے میں شامل طالب علموں کو مبینہ طور پر دھمکانے، آن لائن ہراساں کرنے اور ان کے خاندانوں کو نشانہ بنانے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ تنظیم نے الزام لگایا کہ کچھ دائیں بازو کے گروہوں سے وابستہ لوگوں کے ذریعہ طالب علموں اور نوجوان آوازوں کو ڈرانے دھمکانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ہیلپ لائن پر موصول ہونے والی ہر شکایت کا جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت پڑنے پر قانونی امداد اور تنظیمی تعاون فراہم کیا جائے گا۔ ساتھ ہی، اگر کسی طالب علم یا اس کے خاندان کو گھر پر دھمکایا جاتا ہے تو مقامی یوتھ کانگریس کارکن اور قانونی ٹیم موقع پر پہنچ کر مدد فراہم کرے گی۔

..یوتھ کانگریس کے صدر ادے بھانو چب نے کہا کہ نوجوانوں کو بغیر کسی خوف کے اپنی بات رکھنے کا آئینی حق حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر انتظامیہ ان کی سکیورٹی کو یقینی بنانے میں ناکام رہتی ہے تو یوتھ کانگریس ہر طالب علم کے ساتھ قانونی اور تنظیمی طور پر کھڑی رہے گی۔ تنظیم نے طالب علموں سے کسی بھی قسم کی دھمکی یا ہراسانی کی اطلاع ہیلپ لائن پر دینے کی اپیل کی۔