حیدرآباد

حیدرآباد میں شدید گرمی، بیشتر مقامات پر اعظم ترین درجہ حرارت 43 ڈگری درج

حیدرآبادمیں آج جاریہ موسم کا گرم دن رہا۔جمعہ کے روز شہر میں شدید گرمی رہی۔ شہر کے چندمقامات پراعظم ترین درجہ حرارت 43 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیاگیا۔

حیدرآباد: حیدرآبادمیں آج جاریہ موسم کا گرم دن رہا۔جمعہ کے روز شہر میں شدید گرمی رہی۔ شہر کے چندمقامات پراعظم ترین درجہ حرارت 43 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیاگیا۔

متعلقہ خبریں
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
حیدرآباد میں جاریہ ماہ زائد درجہ حرارت کی پیش قیاسی
آج سے 4دنوں تک بارش کا امکان
تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹے میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان
حیدر آباد کو بھاگیہ نگر بنانے بی جے پی امیدوار مادھوی لتا کی مہم

پورے دن میں شہر حیدرآباد کی مصروف ترین سڑکیں سنسان دکھائی دے رہی تھیں کیونکہ شدید گرمی کی وجہ سے عوام نے گھروں پررہنے کوترجیح دی۔

سڑکوں پرکئی افراد کو گرمی سے بچنے کے لئے ہیلمٹ‘ٹوپی یا دیگر چیزوں سے سروں کو ڈھانکتے ہوئے دیکھے گئے۔ سڑکوں پر کنارے‘لسی‘تربوز‘ ناریل پانی اور ٹھنڈے مشروبات کی بنڈیوں پر عوام کا ہجوم دیکھا گیا۔ شہر کے ملاپورعلاقہ میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 43ڈگری سلسیس ریکارڈ کیاگیا جو جاریہ سیزن کا اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے۔

شہر کے ساتھ نواحی علاقوں اور اضلاع میں بھی گرمی کی شدت میں اضافہ دیکھا گیا۔4بجے شام تک تلنگانہ اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائٹی کودستیاب ڈاٹا کے مطابق شہر کے بیشتر مقامات پر اعظم ترین درجہ حرارت 42 ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔قطب اللہ پور میں 426‘ چرلہ پلی میں 42.6‘ لنگرہاوز میں 42.6‘ سرورنگر‘اپل‘ بنجارہ ہلز‘بنسی لال پیٹ‘آصف نگر اورمیاں پور میں بھی اعظم ترین درجہ حرارت 42 ڈگری سلسیس کے قریب درج کیاگیا۔

گرمی کی لہر صرف شہر حیدرآباد تک محدود نہیں ہے بلکہ اضلاع سوریاپیٹ‘راجنا سرسلہ‘نلگنڈہ اور جگتیال میں اعظم ترین درج حرارت 43 ڈگری سلسیس سے زائد ریکارڈ کیاگیا ہے۔ دریں اثناء عادل آباد‘جوگولامبا گدوال‘کھمم‘ محبوب نگر اورمنچریال اضلاع میں ہفتہ کے روز گرمی کی لہر کاالرٹ جاری کیاگیا ہے۔

شدید گرمی کے بعد آئندہ ہفتہ کوعوام کوکچھ راحت ملنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مرکز حیدرآباد نے پیش قیاسی کی کہ آئندہ ہفتہ اعظم ترین درجہ حرارت میں گراوٹ درج کی جاسکتی ہے۔محکمہ موسمیات مرکز حیدرآباد کے سائنسداں ڈاکٹر شراونی کے مطابق ہفتہ کے روز درجہ حرارت 40 ڈگری سلسیس تک پہونچنے کا امکان ہے۔

اتوار کے روز اعظم ترین درجہ حرارت 36 اور 40 ڈگری سلسیس کے درمیان درج کئے جانے کا امکان ہے۔8 اپریل کے بعد شہرمیں اعظم ترین درجہ حرارت میں گراوٹ آسکتی ہے۔تین سے 4دنوں تک مطلع برآلودرہنے کا امکان ہے۔ عادل آباد‘ کمرم بھیم آصف آباد‘منچریال‘نرمل کے بشمول نظام آباد میں آئندہ ہفتہ گرج چمک کے ساتھ بونداباندی کا امکان ہے۔