کرناٹک

کرناٹک میں 65.69 فیصد پولنگ

کرناٹک اسمبلی الیکشن کے لئے ووٹنگ چہارشنبہ کی شام 6 بجے اختتام کو پہنچی۔ 5 بجے تک 65.69 فیصد رائے دہی ہوئی۔ 224 رکنی اسمبلی کے لئے ووٹ ڈالے گئے۔ رام نگرا میں سب سے زیادہ 78.22 فیصد اور بروہت بنگلورو مہانگر پالیکے (بی بی ایم پی) ساؤتھ لمٹس (بنگلورو شہر کے حصے) میں سب سے کم 48.63 فیصد رائے دہی ہوئی۔

بنگلورو: کرناٹک اسمبلی الیکشن کے لئے ووٹنگ چہارشنبہ کی شام 6 بجے اختتام کو پہنچی۔ 5 بجے تک 65.69 فیصد رائے دہی ہوئی۔ 224 رکنی اسمبلی کے لئے ووٹ ڈالے گئے۔ رام نگرا میں سب سے زیادہ 78.22 فیصد اور بروہت بنگلورو مہانگر پالیکے (بی بی ایم پی) ساؤتھ لمٹس (بنگلورو شہر کے حصے) میں سب سے کم 48.63 فیصد رائے دہی ہوئی۔

متعلقہ خبریں
سیاسی جماعتیں ہمیں نظر انداز کر رہی ہیں، علی گڑھ کے اقلیتی رائے دہندوں کا احساس
پولنگ کا تازہ تناسب الیکشن کمیشن پر ممتا بنرجی کی تنقید
لوک سبھا الیکشن، جمعہ کو پولنگ کا پہلا مرحلہ
محبوب نگر مجالس مقامی ایم ایل سی نشست کیلئے پولنگ
انتخابات کی حقیقی تاریخ کا اعلان ممکن نہیں، پاکستان الیکشن کمیشن کی عجیب منطق

ریاست میں برسراقتدار بی جے پی‘ کانگریس اور سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کی جنتادل ایس کے مابین سہ رخی مقابلہ ہوا۔ 2018 کے اسمبلی الیکشن میں کرناٹک میں رائے دہی کا تناسب 72.36 فیصد تھا۔ اسی دوران بعض علاقوں سے تشدد کی اطلاع ہے۔

ضلع وجیہ پورہ کے ایک موضع میں دیہاتیوں نے الکٹرانک ووٹنگ مشین لے جانے والی گاڑی کو روکا‘ عہدیدار کو ماراپیٹا اور بعض کنٹرول۔ بیالٹ یونٹس کو نقصان پہنچایا۔ 23 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ افواہ پھیل گئی تھی کہ عہدیدار ای وی ایم اور وی وی پیاٹ مشینیں بدل رہے ہیں۔

اسی دوران حلقہ اسمبلی پدمانابھانگر کے پاپیا گارڈن پولنگ بوتھ میں بعض مسلح نوجوانوں نے اپنے سیاسی حریفوں پر حملہ کردیا۔ یو این آئی کے بموجب ابتدائی اگزٹ پولس میں حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی اور اپوزیشن کانگریس کے درمیان سخت مقابلہ دکھائی دے رہا تھا جس میں جنتا دل (ایس) اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

5 ایجنسیوں کے اگزٹ پولس پولنگ کے فوراً بعد گردش کر رہے تھے جب کسی پارٹی کے حق میں کوئی بڑی لہر کا رجحان نہیں دکھایا گیا اور جب کہ دو ایگزٹ پول نے بی جے پی کو ورکنگ اکثریت کے قریب دکھایا، ایک نے کانگریس کو اکثریت کے نشان کو عبور کرتے ہوئے دکھایا۔

ان سروے میں بی جے پی کو 79 سے 117 سیٹیں، کانگریس کو 86 سے 118 اور جنتا دل ایس کو 14 سے 33 سیٹیں ملنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

نیوز نیشن-سی جی ایس نے بی جے پی کو 114، کانگریس اور اتحادیوں کو 86، جے ڈی ایس کو 21 اور دیگر کو تین سیٹیں دی ہیں۔ ریپبلک ٹی وی پی مارک سروے میں بی جے پی کو 85 سے 100 سیٹیں، کانگریس کو 94 سے 108، جے ڈی ایس کو 24 سے 32 اور دیگر کو 2 سے 6 سیٹیں ملنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔