سوشیل میڈیایوروپ
آسٹریلیا کے اسکول میں حضور اکرمؐ کی شان اقدس میں گستاخی
ملبورن کے ایک اسکول کی طالبہ سارا عمار نے کہا کہ استاد نے حضرت محمد ؐ سے منتسب کلاس روم میں ایک تصویر دکھا کر آنحضرت کی اہانت کی جس پر میں نے اور دیگر مسلم طلبہ نے اعتراض کیا۔
ملبورن: آسٹریلیا کے ایک ٹیچر نے اس کلاس روم میں جس میں مسلم طالب علم بھی تھے، اہانت آمیز تصویر دکھا کر آنحضرت ﷺکی شان اقدس میں گستاخی کی۔
ملبورن کے ایک اسکول کی طالبہ سارا عمار نے کہا کہ استاد نے حضرت محمد ؐ سے منتسب کلاس روم میں ایک تصویر دکھا کر آنحضرت کی اہانت کی جس پر میں نے اور دیگر مسلم طلبہ نے اعتراض کیا۔
سارا عمار کا کہنا تھا کہ کلاس روم میں استاد نے کہا کہ کس طرح مسلمان ایسے افراد کو جو اس قسم کے خاکے بناتے ہیں انھیں جان سے مار دیتے ہیں۔
سارا عمار کے والد نے اسکول انتظامیہ سے اس استاد کو کام سے برخاست کر کے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم رسول اکرم ﷺ کی اہانت کسی بھی طور پر برداشت نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ چھٹی کے بعد جب میں اپنی بیٹی کو اسکول سے لینے کیلئے گیا تو میری بیٹی بہت زیادہ اداس اور غمگین تھی۔
a3w