دیگر ممالک
انڈونیشیا میں سونے کی کان میں تودے گرنے سے 20 مزدور ہلاک
یہ واقعہ جمعرات کی دیر شب ضلع بنکایانگ کے کننڈے گاؤں میں پیش آیا، تاہم صوبائی سرچ اینڈ ریسکیو آفس کے امدادی عملہ کو جمعہ کی رات اس کی اطلاع ملی۔
جکارتہ: انڈونیشیا کے مغربی صوبہ کالیمنتن میں سونے کی کان میں مٹی کے تودے گرنے سے 20 کان کن دب گئے۔ ریسکیو آپریشن کے سربراہ ایرک سبراینتو نے ہفتہ کے روز یہ اطلاع دی۔
انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ جمعرات کی دیر شب ضلع بنکایانگ کے کننڈے گاؤں میں پیش آیا، تاہم صوبائی سرچ اینڈ ریسکیو آفس کے امدادی عملہ کو جمعہ کی رات اس کی اطلاع ملی۔
انہوں نے کہا کہ فوج کے اہلکار، مقامی آفات سے نمٹنے کی ایجنسی کے اہلکار اور مقامی باشندے بھی کانکنی کے علاقے میں تلاش اور راحت رسانی کی کارروائیوں میں شامل ہیں۔
ریسکیو آپریشن میں گزشتہ چند دنوں سے ہونے والی شدید بارشوں، کان کے دور افتادہ مقام اور وہاں مواصلات کی ناقص سہولیات کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
a3w