اپوزیشن میں اتحاد ضروری: آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ
بدر الدین اجمل کی زیرقیادت آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (اے آئی یو ڈی ایف) نے اتوار کے روز فیصلہ کیا کہ وہ اپوزیشن اتحاد میں شامل ہوجائے گی اور بی جے پی کے خلاف متحدہ مقابلہ کرے گی۔
گوہاٹی (آسام) : بدر الدین اجمل کی زیرقیادت آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (اے آئی یو ڈی ایف) نے اتوار کے روز فیصلہ کیا کہ وہ اپوزیشن اتحاد میں شامل ہوجائے گی اور بی جے پی کے خلاف متحدہ مقابلہ کرے گی۔
اے آئی یو ڈی ایف کے رکن اسمبلی اور پارٹی جنرل سکریٹری امین الاسلام نے بتایا کہ حال ہی میں بدر الدین اجمل کی زیرقیادت پارٹی کے ایک وفد نے چیف منسٹر بہار نتیش کمار، ڈپٹی چیف منسٹر تیجسوی یادو اور این سی پی سربراہ شرد پوار سے ملاقات کی تھی۔
ابتداء سے ہی ہم کانگریس زیرقیادت یو پی اے میں رہے ہیں۔ اب ہماری پارٹی نے اپوزیشن اتحاد میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے، تاکہ بی جے پی کے خلاف متحدہ مقابلہ کیا جاسکے۔
ملک کی تمام اپوزیشن جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہوجانا چاہیے اور ہم 2024ء کے انتخابات میں بی جے پی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا چاہتے ہیں۔
ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ کانگریس اس اپوزیشن اتحاد میں حصہ لے۔ امین الاسلام نے کہا کہ آسام میں فی الحال ہمارے 16 ارکانِ اسمبلی اور ایک رکن پارلیمنٹ ہیں۔
قبل ازیں ہم نے آسام میں 3 پارلیمانی حلقوں سے مقابلہ کیا ہے۔ اے آئی یو ڈی ایف کے رکن اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ فی الحال کانگریس قیادت کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں ہورہی ہے، لیکن پارٹی بات چیت کے لیے تیار ہے۔