دہلی
ایر انڈیا کے پائلٹ کے خلاف تحقیقات شروع
ایرانڈیاکے ایک پائلٹ کے خلاف جس نے27۔فروری کودبئی تا دہلی پرواز کے دوران اپنی ایک دوست کوکاک پٹ میں داخل ہونے کی اجازت دی تھی، حفاظتی اصولوں کی خلاف ورزی کے سلسلہ میں تحقیقات کا سامنا ہے۔
نئی دہلی: ایرانڈیاکے ایک پائلٹ کے خلاف جس نے27۔فروری کودبئی تا دہلی پرواز کے دوران اپنی ایک دوست کوکاک پٹ میں داخل ہونے کی اجازت دی تھی، حفاظتی اصولوں کی خلاف ورزی کے سلسلہ میں تحقیقات کا سامنا ہے۔
ڈائرکٹوریٹ جنرل شہری ہوابازی (ڈی جی سی اے) نے اس بات کی توثیق کی اورکہاکہ تحقیقاتی ٹیم متعلقہ حقائق کاجائزہ لے گی۔
پائلٹ نے اپنی ایک خاتون دوست کوکاک پٹ میں آنے کی اجازت دی تھی جس کی وجہ سے ڈی جی سی اے کے حفاظتی اصولوں کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔
ڈی جی سی اے کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایاکہ یہ حرکت ناقابل قبول ہے اوراس کی وجہ سے مسافرین کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہوسکتاتھا۔
ایرانڈیانے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ انہوں نے اس واقعہ کانوٹ لیاہے اورتحقیقات جاری ہیں۔
a3w