دہلی

این سی ای آر ٹی کی کتاب سے مغلیہ سلطنت کا باب نکال دیا گیا

نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ(این سی ای آر ٹی) نے 12 ویں جماعت کی تاریخ کی کتاب کے بشمول اپنی کتابوں پر نظرثانی کی ہے۔

نئی دہلی: نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ(این سی ای آر ٹی) نے 12 ویں جماعت کی تاریخ کی کتاب کے بشمول اپنی کتابوں پر نظرثانی کی ہے۔

اس نے سلطنت ِ مغلیہ کے باب ہٹادیئے ہیں۔ سارے ملک میں این سی ای آر ٹی کی کتاب پڑھانے والے اسکولوں پر اس تبدیلی کا اطلاق ہوگا۔

12 ویں جماعت کی ہسٹری بک تھیمس آف انڈین ہسٹری پارٹ 2سے کنگس اینڈ کرانیکلس: دی مغل کورٹس (16 ویں اور 17 ویں صدی)سے متعلق ابواب نکال دیئے گئے ہیں۔

این سی ای آر ٹی نے ہندی درسی کتب سے بعض نظمیں اور تصاویر بھی ہٹادی ہیں۔