شمالی بھارت

ایودھیا کیلئے ماسٹر پلان، چیف منسٹر آدتیہ ناتھ کی منظوری

ایودھیا کے ٹمپل ٹاؤن کیلئے ماسٹر پلان کو منظوری دے دی گئی ہے‘جس کے بعد علاقے کی ترقی کی راہ ہموار ہوگی۔ماسٹر پلان کا مقصد تقریبا12لاکھ افراد کے معیار زندگی کو بہتر بنانا ہے۔

لکھنؤ: ایودھیا کے ٹمپل ٹاؤن کیلئے ماسٹر پلان کو منظوری دے دی گئی ہے‘جس کے بعد علاقے کی ترقی کی راہ ہموار ہوگی۔ماسٹر پلان کا مقصد تقریبا12لاکھ افراد کے معیار زندگی کو بہتر بنانا ہے۔

ماسٹر پلان 2031کو امکنہ اور شہری منصوبہ بندی محکمہ کی جانب سے چیف منسٹر کو پیش کیا گیا جس پر یوگی ادتیہ ناتھ نے اس کی منظوری دے دی۔جس پر آئندہ دہے کیلئے عمل آوری کی جائے گی۔

شہریوں کی جانب سے 1084 اعتراضات پیش کئے گئے۔محکمہ کی جانب سے اس سلسلہ میں رہنمایانہ خطوط کو بھی قطعیت دی گئی ہے۔ پرنسپل سکریٹری امکنہ نتین رمیش گوکرن نے بتایا کہ شہر کی تیز رفتار ترقی کیلئے ایودھیا ماسٹر پلان کو منظوری دی گئی ہے جبکہ فیض آباد / ایودھیا کیلئے گزشتہ ماسٹر پلان 1983میں تیار کیا گیا تھا جو 2001میں ختم ہوگیا۔

ایودھیا ڈیولپمنٹ اتھاریٹی(اے ڈی اے)کے نائب صدر نشین وشال سنگھ نے کہا کہ شہر میں عنقریب منصوبہ پر عمل آوری کی جائے گی۔سالانہ 2کروڑ سے زائد سیاح شہر کو آتے ہیں۔ماہرین نے مقامی حکام پر زور دیا ہے کہ وہ سیاحت کے تعلق سے طویل مدتی منصوبہ تیار کریں تاکہ روزگار کے مزید مواقع بھی پیدا ہوسکیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ مقامی افراد کو روزگار فراہم کیا جائے گا اس کے علاوہ آمدنی کے ذرائع میں بھی اضافہ ہوتا رہے گا۔2031تک توقع ہے کہ 4کروڑ سے زائد سیاح سالانہ شہر کا دورہ کریں گے۔