حیدرآباد

بارش اور سیلاب کے نقصانات کا جائزہ لینے مرکزی ٹیم کی آمد

اوپری اور آبگیر علاقوں (مہاراشٹرا) سے کڑم پراجکٹ میں پانی کا بھاری بہاؤ داخل ہوا تھا جبکہ گوداوری میں سیلاب سے بھدرا چلم اور کئی مواضعات پانی سے محصور ہوگئے۔

حیدرآباد: ریاست کے اضلاع عادل آباد اور بھدرا دری کتہ گوڑم میں حالیہ شدید بارش اور سیلاب سے آئی تباہی اور نقصانات کا جائزہ لینے مرکزی حکومت کی 6رکنی ٹیم آج شہر حیدرآباد پہنچی، یہ خصوصی ٹیم ضلع عادل آباد میں نرمل، منچریال اور کڈم پراجکٹ کے علاوہ ضلع بھدرا دری کتہ گوڑم کے بھدراچلم ٹاؤن کا بھی دورہ کرے گی۔

 اور زمینی سطح پرصورتحال کا جائزہ لے گی۔ اوپری اور آبگیر علاقوں (مہاراشٹرا) سے کڑم پراجکٹ میں پانی کا بھاری بہاؤ داخل ہوا تھا جبکہ گوداوری میں سیلاب سے بھدرا چلم اور کئی مواضعات پانی سے محصور ہوگئے۔

a3w
a3w