حیدرآباد
بھدراچلم میں دریائے گوداوری کی سطح میں ایک بار پھر اضافہ
موسلا دھار بارش کے پیش نظر بھدرادری کوتہ گوڑم کے کلکٹر انودیپ صورتحال پر نظررکھے ہوئے ہیں۔ فوج اور پولیس گوداوری کے گھاٹوں پر ناخوشگوار واقعات کو روکنے کے لیے انتظامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

حیدرآباد: شدید بارش کی وجہ سے تلنگانہ کے بھدراچلم میں دریائے گوداوری کی سطح میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوگیا ہے۔گوداوری کے پانی کی سطح ایک بار پھر خطرے کے نشان سے اوپر پہنچ گئی ہے۔ موسلا دھار بارش کے پیش نظر بھدرادری کوتہ گوڑم کے کلکٹر انودیپ صورتحال پر نظررکھے ہوئے ہیں۔ فوج اور پولیس گوداوری کے گھاٹوں پر ناخوشگوار واقعات کو روکنے کے لیے انتظامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔ بھدراچلم شہر میں شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے۔