حیدرآباد
تلنگانہ میں آئندہ 3 دنوں کے دوران بارش کی پیش قیاسی
ریاست کے اضلاع رنگاریڈی، وقارآباد، عادل آباد، کومرم بھیم آصف آباد، نرمل، جگتیال،نظام آباد، منچرالڈ، کاماریڈی، راجنا سرسلہ، میدک، سنگاریڈی، محبوب نگر، نارائن پیٹ، جوگولامباگدوال اور ونپرتی میں کئی مقامات پر بارش ہوگی۔
حیدرآباد: محکمہ موسمیات نے تلنگانہ کے کئی مقامات پر آئندہ تین دنوں کے دوران گرج وچمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ریاست میں بیشتر مقامات پر گرج وچمک کے ساتھ بارش کے سلسلہ میں ایلوالرٹ جاری کیاگیا ہے۔
ریاست کے اضلاع رنگاریڈی، وقارآباد، عادل آباد، کومرم بھیم آصف آباد، نرمل، جگتیال،نظام آباد، منچریال، کاماریڈی، راجنا سرسلہ، میدک، سنگاریڈی، محبوب نگر، نارائن پیٹ، جوگولامباگدوال اور ونپرتی میں کئی مقامات پر بارش ہوگی۔
محکمہ موسمیات نے عوام سے خواہش کی ہے کہ وہ تالابوں،نہروں، جھیلوں کے قریب بجلی چمکنے کے دوران نہ جائیں۔بجلی کے آلات اور بجلی کے کھمبوں سے بھی دوررہنے کی خواہش کی گئی ہے۔
a3w