تلنگانہ

تلنگانہ میں شدید سے شدید ترین بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اضلاع عادل آباد، کمرم بھیم آصف آباد، منچریال، نرمل، نظام آباد، جگتیال، کریم نگر، پداپلی، جئے شنکربھوپال پلی، مُلگ، کھمم، ورنگل، ہنمکنڈہ میں شدید سے شدید ترین بارش کاامکان ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں آئندہ 24گھنٹوں میں شدید سے شدید ترین بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اضلاع عادل آباد، کمرم بھیم آصف آباد، منچریال، نرمل، نظام آباد، جگتیال، کریم نگر، پداپلی، جئے شنکربھوپال پلی، مُلگ، کھمم، ورنگل، ہنمکنڈہ میں شدید سے شدید ترین بارش کاامکان ہے۔

اپنے بلیٹن میں اس نے کہاکہ راجناسرسلہ، بھدرادری کتہ گوڑم، نلگنڈہ، سوریہ پیٹ،محبوب آباد،جنگاوں، یادادری بھونگیر، میدک، کاماریڈی اضلاع میں بعض مقامات پر اسی عرصہ کے دوران شدید بارش کاامکان ہے۔

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے تمام اضلاع کے بعض مقامات پر گرج وچمک کے ساتھ 30-40 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چلیں گی۔تلنگانہ میں جنوب مغرب مانسو ن شدت اختیار کرگیا ہے۔

گزشتہ 3دنوں سے ریاست میں جاری وقفہ،وقفہ کی بارش کے سبب مختلف ذخائر آب میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوگیا ہے جس کے پیش نظر عہدیدارکئی آبپاشی پروجیکٹوں سے فاضل پانی نشیبی علاقوں میں خارج کررہے ہیں۔