تلنگانہ

تلنگانہ میں فرانسیسی کمپنی سافران گروپ کا بھاری سرمایہ مشغول کرنے کا فیصلہ

ریاست تلنگانہ میں بیرونی سرمایہ کاری کا سلسلہ جاری ہے۔ بین الاقوامی کمپنیوں کی جانب سے تلنگانہ میں سرمایہ مشغول کرنے میں زبردست دلچسپی ظاہر کی جارہی ہے۔

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ میں بیرونی سرمایہ کاری کا سلسلہ جاری ہے۔ بین الاقوامی کمپنیوں کی جانب سے تلنگانہ میں سرمایہ مشغول کرنے میں زبردست دلچسپی ظاہر کی جارہی ہے۔

اس سلسلہ کے تحت فرانسیسی کمپنی سافراین گروپ نے تلنگانہ میں بھاری سرمایہ مشغول کرنے کا فیصلہ کیا۔ ریاستی وزیر صنعت وانفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے سافراین گروپ کے اس فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کمپنی کا تلنگانہ میں استقبال کرنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ سافراین گروپ کی جانب سے حیدرآباد میں میگا ائیرو انجن کی مینوفیکچرنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ سافراین گروپ کی جانب سے قائم کی جانے والی دنیا میں سب سے بڑی یونٹ ہوگی۔

کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ کسی بھی بین الاقوامی کمپنی کی جانب سے ہندوستان میں قائم کی جانے والی پہلی انجن ایم آر او ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایم آر او انجن ٹسٹ سیل کیلئے1200 کروڑ روپے سرمایہ مشغول کیا جائے گا اور800 تا1000 افراد کو روزگار حاصل ہوگا۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ حیدرآباد ایر و اسپیس ویلی آف ہندوستان میں تبدیل ہوجائے گا۔3