تلنگانہ

تلنگانہ کومختلف زمروں میں 13پنچایت ایوارڈز

آج نئی دہلی کے وگنان بھون میں صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے تلنگانہ کے دیہاتوں کے نمائندوں بشمول سرپنچوں، ایم پی پیز اور ضلع پریشد صدور نشین کو ایوارڈز پیش کئے۔

حیدرآباد: مرکزی حکومت کی جانب سے تلنگانہ کو مختلف زمروں میں 13 قومی گرام پنچایت ایوارڈز حاصل ہوئے ہیں۔

آج نئی دہلی کے وگنان بھون میں صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے تلنگانہ کے دیہاتوں کے نمائندوں بشمول سرپنچوں، ایم پی پیز اور ضلع پریشد صدور نشین کو ایوارڈز پیش کئے۔

اس موقع پر ریاستی وزیرپنچایت راج ای دیاکر راو بھی موجود تھے۔ اس موقع پر صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے سب سے زیادہ تعداد میں پنچایت ایوارڈ حاصل کرنے پرتلنگانہ کو مبارکباد دی اور کہا کہ ریاست کو مستقبل میں مزید ایوارڈز کے لئے اسی جذبے کے تحت کارکردگی کو جاری رکھنا چاہیے۔

دریں اثناء وزیر ای دیاکر راؤ نے صدر جمہوریہ سے ایوارڈ حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس کا تمام سہرا چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اور ان کی دوراندیش قیادت کوجاتاہے جنہوں نے پلے پرگتی پروگرام جاری کیاہے جسکی وجہ سے دیہاتوں کو بے مثال ترقی دی جا سکی۔

قبل ازیں مرکزی پنچایت راج اور دیہی ترقی کے وزیر گری راج سنگھ اور پنچایت راج کے مرکزی وزیر مملکت کے ایم پاٹل نے ایوارڈ یافتگان کے لیے ٹی پارٹی کا اہتمام کیا۔ اس پروگرام کے دوران دیاکر راؤ اور تلنگانہ پنچایت راج محکمہ کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔