دیگر ممالک
تھائی لینڈ کے نائٹ کلب میں آگ‘ 13ہلاک
ماؤنٹین بی نائٹ کلب میں کل رات 1 بجے کے آس پاس بھڑک اٹھی آگ پر قابو پالیا گیا اور زخمیوں کو دواخانہ میں شریک کرایا گیا۔ مرنے والوں میں 9 مرد اور 6 عورتیں شامل ہیں۔
بنکاک: تھائی لینڈ کے چھون بوری صوبہ میں جمعہ کے دن ایک نائٹ کلب میں بھڑک اٹھی آگ میں کم ازکم 13 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔ ماؤنٹین بی نائٹ کلب میں کل رات 1 بجے کے آس پاس بھڑک اٹھی آگ پر قابو پالیا گیا اور زخمیوں کو دواخانہ میں شریک کرایا گیا۔ مرنے والوں میں 9 مرد اور 6 عورتیں شامل ہیں۔
یہ سبھی تھائی شہری ہیں۔ بنکاک سے جانب ِ جنوب 150 کیلو میٹر دور واقع صوبہ چھون بوری کا یہ نائٹ کلب سنگل اسٹوری کامپلکس ہے جس کا رقبہ 4800مربع میٹر ہے۔ 2009 میں سال ِ نو کے موقع پر بنکاک کے سانتیکا کلب میں بھڑک اٹھی آگ میں 60 سے زائد جانیں گئی تھیں۔ پھوکیت کے نائب کلب میں 2012میں آگ نے 4 جانیں لی تھیں۔
a3w