شمالی بھارت
تیستاسیتلواد اور سری کمار کو ضمانت نہیں
کیس کی تحقیقات کیلئے بنی خصوصی تحقیقاتی ٹیم(ایس آئی ٹی) نے اپنے حلفنامہ میں الزام عائد کیاکہ یہ دونوں اس وقت کی نریندرمودی حکومت کو غیرمستحکم کرنے کانگریس قائد احمد پٹیل مرحوم کی ایماء پر ایک بڑی سازش کا حصہ تھے۔
احمدآباد: سیشن کورٹ احمدآباد نے ہفتہ کے دن جہدکارتیستاسیتلواد اور سابق ڈی جی پی آربی سری کمار کو ضمانت منظور کرنے سے انکار کردیا۔ یہ دونوں 2002ء کے فسادات کیسس میں بے قصور لوگوں کو پھانسنے کاغذات میں الٹ پھیر کے ملزم ہیں۔ سیتلواد اور سری کمار کو تقریباً ایک ماہ قبل احمدآباد کرائم برانچ نے گرفتارکیاتھا۔
کیس کی تحقیقات کیلئے بنی خصوصی تحقیقاتی ٹیم(ایس آئی ٹی) نے اپنے حلفنامہ میں الزام عائد کیاکہ یہ دونوں اس وقت کی نریندرمودی حکومت کو غیرمستحکم کرنے کانگریس قائد احمد پٹیل مرحوم کی ایماء پر ایک بڑی سازش کا حصہ تھے۔ 2002ء کے گودھرا ٹرین واقعہ کے بعد کہاجاتا ہیکہ احمدپٹیل نے سیتلواد کو 30لاکھ روپئے دئیے تھے۔
a3w