کھیل

ثانیہ مرزا 5سال بعد گرینڈ سلیم سیمی فائنل میں

ثانیہ میٹ کی جوڑی نے پیر کو کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کی جان پیئرس اور کینیڈا کی گیبریلا ڈابرووسکی کو 6-4، 3-6، 7-5 سے شکست دی۔ اس جیت کے ساتھ ثانیہ نے پانچ سال بعد کسی گرینڈ سلیم سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کیا۔

لندن: ہندوستان کی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے کروشیائی ساتھی میٹ پاویک کے ساتھ مل کر گیبریلا ڈابروسکی اور جان پیئرس کی مکسڈ ڈبلز جوڑی کو شکست دے کر ومبلڈن کے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔

ثانیہ میٹ کی جوڑی نے پیر کو کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کی جان پیئرس اور کینیڈا کی گیبریلا ڈابرووسکی کو 6-4، 3-6، 7-5 سے شکست دی۔ اس جیت کے ساتھ ثانیہ نے پانچ سال بعد کسی گرینڈ سلیم سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کیا۔

ثانیہ پہلی بار ومبلڈن کے مکسڈ ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچی ہیں۔ اس سے قبل وہ 2011، 2013 اور 2015 کے کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد باہر ہو چکی ہیں۔

چھ بار گرینڈ سلیم جیتنے والی ثانیہ مرزا نے 2009 آسٹریلین اوپن، 2012 فرنچ اوپن اور 2014 یو ایس اوپن میں مکس ڈبلز خطاب جیتے ہیں۔ سیمی فائنل میں، ہند-کروشیائی جوڑی کا مقابلہ رابرٹ فرح-جیلینا اوسٹاپینکو یا نیل اسکوپسکی-ڈیزیئر کروجک سے ہوگا۔