حزب سربراہ کے دولڑکوں کی جائیداد ضبط
قومی تحقیقاتی ایجنسی(این آئی اے) نے پیر کے روز حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین کے دو لڑکوں کے جموں وکشمیر کے ضلع بڈگام اورسری نگرمیں واقع ایک مکان اوردو کنال اراضی ضبط کرلی۔
سری نگر: قومی تحقیقاتی ایجنسی(این آئی اے) نے پیر کے روز حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین کے دو لڑکوں کے جموں وکشمیر کے ضلع بڈگام اورسری نگرمیں واقع ایک مکان اوردو کنال اراضی ضبط کرلی۔
این آئی اے عہدیداروں کی ایک ٹیم نے پہلے یہاں رام باغ علاقہ میں ایک مکان ضبط کیاجو صلاح الدین کے لڑکے سیداحمدشکیل کے نام پر رجسٹرڈہے۔
انہوں نے بتایاکہ ریوینیو ریکارڈس میں یہ مکان سید احمدشکیل کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔ این آئی اے نے عدالت کے حکم پر انسداد غیرقانونی سرگرمیاں ایکٹ کے تحت اسے قرق کرلیا۔ بعدازاں یہ ٹیم ضلع بڈگام کے سوئی باغ علاقہ میں پہونچی جو ہندوستان میں سب سے زیادہ مطلوب دہشت گردوں کا آبائی مقام ہے اوردو کنال(10,880 اسکوائرفیٹ) زرعی اراضی ضبط کرلی۔
یہ اراضی صلاح الدین کے ایک اورلڑکے شاہد یوسف کے نام پر رجسٹرڈہے۔ این آئی اے عہدیداروں نے دونوں مقامات پر نوٹس بورڈ آویزاں کردیئے جن میں قرقی کااعلان کیاگیا۔
اس کے علاوہ این آئی اے نے 2018میں جموں وکشمیرکے لیتھ پورہ میں سی آرپی ایف کے گروپ سنٹر پرحملہ سے متعلق کیس میں ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ علاقہ میں 6 دکانات کوبھی ضبط کرلیا۔ قبل ازیں موصولہ اطلاع کے مطابق