حیدرآباد

حیدرآباد میں زبردست بارش، نشیبی علاقے زیر آب

تقریباً تین گھنٹے تک بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ کئی مقامات پر موسلادھار اور کئی مقامات پر اوسط بارش ریکارڈ کی گئی۔ بارش کے باعث موسی رام باغ پل پر پانی جمع ہوگیاجس کے بعد اس بریج سے گول ناکہ کی طرف جانے والی ٹریفک روک دی گئی ہے۔

حیدرآباد: حیدرآباد میں بارش کے باعث کئی نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔سرو نگر اور کودنڈارام نگر کے نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ سوررام تلگوتلی نگر میں گھٹنوں برابرپانی جمع ہوگیا۔ جی ایچ ایم سی کے عہدیداروں اور عملہ نے ان علاقوں کا دورہ کیا اور پانی کی نکاسی کے اقدامات کئے۔

سیری لنگم پلی میں 7.4 سینٹی میٹر، مہدی پٹنم میں 6.7، نامپلی میں 8، نارائن گوڑا میں 8.5، چارمینار میں 8.5، ایل بی نگر کے سنتوش نگر میں 7.7، سرور نگر میں 6.4 سینٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ چارمینار، بہادر پورہ، فلک نما،بارکس، چندرائن گٹہ، سعید آباد، ملک پیٹ، نارائن گوڑہ، حمایت نگر کے ساتھ ساتھ چمپاپیٹ، سنتوش نگر، چادر گھاٹ، دلسکھ نگر، کوتہ پیٹ، ایل بی نگر، ونستھلی پورم اور دیگر کئی مقامات پر بارش ہوئی۔

تقریباً تین گھنٹے تک بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ کئی مقامات پر موسلادھار اور کئی مقامات پر اوسط بارش ریکارڈ کی گئی۔ بارش کے باعث موسی رام باغ پل پر پانی جمع ہوگیاجس کے بعد اس بریج سے گول ناکہ کی طرف جانے والی ٹریفک روک دی گئی ہے۔

 ملک پیٹ ریلوے بریج کے نیچے بھی بڑے پیمانہ پر پانی جمع ہوگیا جس کی وجہ سے بریج کے نیچے سے گذرنے والی گاڑیوں کو مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔ کئی علاقوں میں پانی کے سڑکوں پر ہونے سے صبح کے اوقات میں اسکولوں اور دفاتر جانے والے موٹر سائیکل سواروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

a3w
a3w