حیدرآبادسوشیل میڈیا

حیدرآباد میں کیاب پر حملہ‘ مذہبی نعرے لگانے سے ڈرائیور کا انکار

شہرحیدرآبادمیں نامعلوم افراد نے ایک کیاب ڈرائیورکومذہبی نعرے لگانے پر مجبور کرنے کے بعد اس کی کارکونقصان پہونچایا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآبادمیں نامعلوم افراد نے ایک کیاب ڈرائیورکومذہبی نعرے لگانے پر مجبور کرنے کے بعد اس کی کارکونقصان پہونچایا۔

یہ واقعہ اتوار کی صبح سائبرآبادپولیس کمشنریٹ کے نارسنگی پولیس اسٹیشن کے الکاپورمیں پیش آیا۔رائڈرہیلنگ ایپ اوبر سے وابستہ کیاب ڈرائیور سید لطیف الدین نے الزام عائد کیا کہ 6نامعلوم شرپسندوں کا ایک گروپ جس کے ارکان موٹرسیکلوں پر سوار تھے نے میرا تعاقب کیا جبکہ وہ (ڈرائیور) ایک مسافرکولینے جارہے تھے۔

ان افراد نے مجھے کارروکنے پرمجبور کیاجس کے بعد اس گروپ کے افراد نے مجھے چندمذہبی نعرے لگانے کوکہامگر میں نے ایسا کرنے سے انکار کردیا جس کے بعدان شرپسندوں نے کارپر پتھربرسائے۔

پرانے شہر کے چندرائن گٹہ کے رہنے والے سید لطیف الدین‘ اس حملہ میں خود کو بچائے رکھنے میں کامیاب رہے اورتقریباً 4 بجے شب 100پرڈائل کیا۔

تقریباً ایک گھنٹہ کے بعد پولیس جوان مقام واقعہ پہونچے۔ایم بی ٹی قائد امجداللہ خان خالد کے ساتھ متاثر ڈرائیورنے پولیس اسٹیشن پہونچ کر شکایت درج کرائی۔ پولیس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مددسے حملہ آواروں کی شناخت کی جائے گی۔