تعلیم و روزگار

ایڈ سیٹ کے نتائج جاری

تلنگانہ اسٹیٹ ایجوکیشن کامن انٹرنس ٹسٹ (ٹی ایس۔ ایڈسیٹ 2023) کے نتائج آج جاری کئے گئے ہیں۔ مہاتما گاندھی یونیورسٹی نلگنڈہ نے 18مئی کو ریاست کے مختلف مراکز پر سی بی ٹی طرز پر ایڈ سیٹ کا اہتمام کیاتھا۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ ایجوکیشن کامن انٹرنس ٹسٹ (ٹی ایس۔ ایڈسیٹ 2023) کے نتائج آج جاری کئے گئے ہیں۔ مہاتما گاندھی یونیورسٹی نلگنڈہ نے 18مئی کو ریاست کے مختلف مراکز پر سی بی ٹی طرز پر ایڈ سیٹ کا اہتمام کیاتھا۔

متعلقہ خبریں
سب انسپکٹرس و کانسٹبلس کی بھرتی، اسناد کی جانچ
اے پی میں لوک سبھا کے 13حلقوں کیلئے ٹی ڈی پی کی پہلی فہرست جاری
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ
تلنگانہ میں محض 2 فیصد ووٹ شیئر کے فرق سے کامیابی کا فیصلہ
کانگریس ٹکٹ کے خواہشمندوں کا گاندھی بھون میں ہجوم۔ایک حلقہ سے کئی دعویدار

دو سالہ بی ایڈ کورسس میں داخلہ کے لیے منعقدہ ایڈ سیٹ کے لیے جملہ 31,725 امیدواروں نے درخواستیں داخل کی تھیں جن کے منجملہ 27,495 امیدواروں نے ٹسٹ میں شرکت کی جس میں سے 26,994 امیدواروں کو بی ایڈ کورسس میں داخلہ کے لیے اہل قرار دیاگیاہے۔

اہل قرار پائے امیدواروں کاتناسب 98.18 فیصد ہے۔امتحان کے لیے 27,495امیدواروں میں لڑکوں کی تعداد5095 اور لڑکیوں کی تعداد 22,400 تھی۔ 5059 لڑکے اور 21,935 لڑکیوں کو کوالیفائی قرار دیاگیاہے۔

ٹی ایس ایڈ سیٹ میں تانڈور ضلع وقار آباد کی طالبات جی ونیشیا نے 117.45 نشانات کے ساتھ پہلا‘ بیگم پیٹ حیدرآباد کی نیشا کماری نے 117.01 نشانات کے ساتھ دوسرا اور برکت پورہ حیدرآباد کے ایم شیشی نے 114.21 نشانات کے ساتھ تیسرا مقام حاصل کیا۔

شیر لنگم پلی ضلع رنگاریڈی کے محمد شریف نے 111.01 نشانات کے ساتھ ساتواں مقام حاصل کیا۔