دونوں ریاستوں میں بارش کاامکان
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جنوب مغربی مانسون تلنگانہ‘ ساحلی اے پی اور رائلسیما میں کمزورپڑگیا۔

حیدرآباد/امراوتی: مرکز موسمیات نے پیر کے روز کہاکہ شمال ساحلی آندھراپردیش اوریانم میں چہارشنبہ سے جمعہ کے تک ایک یادو مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
یہاں جاری کردہ بلیٹن میں بتایا کہ 25اور26اگست کوبھی تلنگانہ‘ جنوبی ساحلی اے پی اوررائلسیماء میں بھی اسی طرح کی صورتحال برقراررہے گی۔
آئندہ 5دنوں کے دوران تلنگانہ‘ساحلی اے پی‘یانم اور رائلسیما میں چند یا ایک یادو مقامات پر ہلکی تا اوسط بارش یا گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جنوب مغربی مانسون تلنگانہ‘ ساحلی اے پی اور رائلسیما میں کمزورپڑگیا۔گزشتہ روز تلنگانہ میں کہیں کہیں‘رائلسیما اورساحلی اے پی میں ایک یادو مقامات پر بارش ہوئی جبکہ یانم میں موسم خشک رہا۔