دوپہر کے کھانے میں سانپ دستیاب
کشائی گوڑہ ای سی آئی ایل کمپنی کی کینٹین میں لنچ کے دوران دال میں سانپ کابچے نکلنے کے بعدملازمین میں خوف و دہشت پھیل گئی۔

حیدرآباد: کشائی گوڑہ ای سی آئی ایل کمپنی کی کینٹین میں لنچ کے دوران دال میں سانپ کابچے نکلنے کے بعدملازمین میں خوف و دہشت پھیل گئی۔
ای سی آئی ایل کینٹین میں دوپہر لنچ کیلئے ملازمین کوکھانے کابندوبست کیاجاتاہے۔ جمعہ کے روز جب ملازمین کو دوپہرکاکھانافراہم کیاجارہاتھا دال میں سانپ کا بچہ نکلا۔
ملازمین پریشان ہوگئے اورکینٹین انتظامیہ کی لاپرواہی کے خلاف شدید برہمی کااظہارکیا۔کیٹین کے انتظامیہ نے اس واقعہ کودبادیا اورباہر نہ آنے دیا۔
بعض ملازمین کو جوپہلے ہی کھاناکھاچکے تھے شدید غصہ کا اظہارکیا۔ بتایاگیاہے کہ سابق میں بھی اس طرح کی لاپرواہیاں ہوئی ہیں۔ کھانے میں مکھی، بیڑی، سگریٹ اورکیڑے برآمد ہوئے ہیں۔
ملازمین نے ای سی آئی ایل کینٹین انتظامیہ کے لاپرواہ عملہ کوبرطرف کرنے اوراس واقعہ کی فوڈ انسپکٹر کے ذریعہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔