دہلی

دہلی ایرپورٹ پر بم کی جھوٹی اطلاع، نوجوان گرفتار

دہلی پولیس نے اندراگاندھی انٹرنیشنل (آئی جی آئی) ایرپورٹ کو جھوٹی فون کال کرنے پر ایک 20 سالہ نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے۔

نئی دہلی: دہلی پولیس نے اندراگاندھی انٹرنیشنل (آئی جی آئی) ایرپورٹ کو جھوٹی فون کال کرنے پر ایک 20 سالہ نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے۔

متعلقہ خبریں
دہلی ایئرپورٹ کو دھمکی آمیز میل کولکتہ میں بنگلہ دیشی گرفتار
پالتو کتے کو گلے میں پھندا ڈال کر مارنے کی کوشش (ویڈیو)
ایرانڈیا کے 4 ارکان عملہ اور ایک مسافر بردہ فروشی (انسانی اسمگلنگ) کے شبہ میں گرفتار
ذبیحہ گاؤ کے الزام میں ایک شخص گرفتار
آر بی آئی کے فرضی دستاویزدہلی ایرپورٹ پر 3 افراد گرفتار

ملزم کی ذاکر کی حیثیت سے شناخت ہوئی ہے جو اترپردیش کے ہاپور کا ساکن ہے۔ پولیس کے مطابق پیر کے روز پولیس کنٹرول روم کو ایک فون کال موصول ہوئی تھی کہ ایرپورٹ پر بم رکھا گیا ہے۔

فون کال کرنے والے نے کہا تھا کہ آئی جی آئی ایرپورٹ پر بم رکھ دیا گیا ہے۔ وہاں بھرپور تلاشی لی گئی اور کوئی مشتبہ شئے نہیں پائی گئی۔ بعدازاں اس فون کال کو فرضی پایا گیا۔

جس نمبر سے فون کیا گیا تھا وہ بند پایا گیا۔ تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ یہ کال اترپردیش سے کی گئی تھی۔ پولیس کو پتہ چلا کہ یہ فون نمبر ذاکر کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔ ایک کیس درج کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا گیا۔