دہلی
راجیہ سبھا کے سرکولر پر سیاسی تنازعہ
اسپیکر لوک سبھا اوم برلا نے جمعہ کے دن سیاسی جماعتوں سے کہا کہ وہ حقائق جانے بغیرالزامات عائد کرنے سے باز رہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایسا سرکولر سالوں سے جاری ہوتا آیا ہے۔
نئی دہلی: پارلیمنٹ ہاؤز کے احاطہ میں دھرنا اور احتجاج کے خلاف جاری پارلیمانی بلیٹن پر سیاسی تنازعہ پیدا ہوگیا ہے۔
اسپیکر لوک سبھا اوم برلا نے جمعہ کے دن سیاسی جماعتوں سے کہا کہ وہ حقائق جانے بغیرالزامات عائد کرنے سے باز رہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایسا سرکولر سالوں سے جاری ہوتا آیا ہے۔
کانگریس جنرل سکریٹری اور راجیہ سبھا میں پارٹی کے چیف وہپ جئے رام رمیش نے ٹویٹر پر لکھا کہ وِش گرو کا نیا تیر‘ دھرنا منع ہے۔
سی پی آئی ایم قائد سیتارام یچوری نے بھی ٹویٹر پر حکومت کو نشانہ ئ تنقید بنایا اور کہا کہ یہ جمہوریت کی آواز دبانے کی کوشش ہے۔
ایک او ر اپوزیشن قائد منوج جھا(آر جے ڈی) نے سرکولر شیئر کرتے ہوئے صدرنشین راجیہ سبھا و اسپیکر لوک سبھا سے فوری مداخلت چاہی۔ شیوسینا کی پرینکا چترویدی نے کہا کہ کیا اس کے بعد پارلیمانی سوالات کی باری آئے گی۔
a3w