راج بھون کے قریب پولیس کا بھاری بندوبست
کسانوں کے مسائل کے حل، جنگلات کے تحفظ قانون 2022 کوواپس لینے کامطالبہ کرتے ہوئے ملک بھر میں ان ریاستوں میں چلوراج بھون پروگرام کی اپیل کی گئی تھی۔

حیدرآباد: راج بھون کے قریب پولیس کا بھاری بندوبست دیکھاگیا۔
کسانوں کے مسائل کے حل، جنگلات کے تحفظ قانون 2022 کوواپس لینے کامطالبہ کرتے ہوئے ملک بھر میں ان ریاستوں میں چلوراج بھون پروگرام کی اپیل کی گئی تھی۔
اسی کے پیش نظرتلنگانہ میں متحد کسان مورچہ، قبائیلیوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے سرگرم کمیٹی نے آج چلوراج بھون احتجاجی پروگرام کی اپیل کی تھی جس کے پیش نظرچوکس پولیس راج بھون کے قریب دیکھی گئی۔
خیریت آباد چوراہے سے راج بھون جانے والے راستہ میں بیریکیڈس لگادیئے گئے ہیں۔