کھیل

راہول اور اکشر پٹیل رواں ماہ شادی کریں گے

ٹیم انڈیا کے دو کرکٹرس جلد ہی دولہے کے روپ میں نظر آنے والے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق کے ایل راہول جاریہ ماہ کی 23 تاریخ کو شادی کرنے والے ہیں۔ راہول کے علاوہ ٹیم انڈیا کے ایک اور کھلاڑی بھی جلد ہی شادی کرلیں گے۔

ممبئی: ٹیم انڈیا کے دو کرکٹرس جلد ہی دولہے کے روپ میں نظر آنے والے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق کے ایل راہول جاریہ ماہ کی 23 تاریخ کو شادی کرنے والے ہیں۔ راہول کے علاوہ ٹیم انڈیا کے ایک اور کھلاڑی بھی جلد ہی شادی کرلیں گے۔

متعلقہ خبریں
زخمی کے ایل راہول آئی پی ایل سے باہر
مجھے نمبر پانچ پر بلے بازی کرنا پسند ہے: کے ایل راہل

ہندوستان کے اسٹار آل راؤنڈر اکشر پٹیل جلد ہی اپنی نئی اننگز شروع کرنے والے ہیں۔ اکشر پٹیل رواں ماہ اپنی منگیتر میہا پٹیل سے شادی کریں گے۔ اسی وجہ سے بی سی سی آئی نے انہیں نیوزی لینڈ کے خلاف ڈومیسٹک ونڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز سے چھٹی دے دی ہے۔

ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے بورڈ نے بتایا تھاکہ اکشر خاندانی وجوہات کی وجہ سے سیریز کیلئے دستیاب نہیں تھے۔ اکشر کافی عرصے سے میہا کو ڈیٹ کررہے ہیں۔ گزشتہ سال اپنی سالگرہ (20 جنوری) کے موقع پر انہوں نے میہا کو انتہائی رومانوی انداز میں شادی کی پیشکش کی تھی۔

انہوں نے خود ہی تصاویر شیئر کرکے مداحوں کو اس بارے میں بتایا تھا۔ اکشر پٹیل کی ہونے والی بیوی میہا پیشے کے لحاظ سے ماہر غذائیت ہے۔ ایسے میں وہ اکشر کی خوراک کا بھی خیال رکھتی ہیں۔ اس کے علاوہ اسے سیر و تفریح کا بھی بہت شوق ہے۔

ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اکشر کے ساتھ بہت سی تصاویر ہیں۔ میہا کی محبت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ان کے بازو پر ایک ٹیٹو ہے جس میں AKSH لکھا ہوا ہے۔ یہ حروف پٹیل کے نام کے ابتدائی حروف ہیں۔ میہا نے آئی پی ایل میچوں کی تصویریں بھی شیئر کی ہیں جس میں وہ اکشر کو خوش کرتی نظر آرہی ہیں۔