حیدرآباد

ریاستی اردو اکیڈیمی کا ترجمان ”ماہنامہ قومی زبان“ منظر عام پر

تلنگانہ ریاستی اردواکیڈیمی کے خبرنامہ میں بتایا گیا ہے کہ اردو اکیڈیمی کے ترجمان ماہنامہ ”قومی زبان“ کا خصوصی شمارہ ”اردوکے غیرمسلم ادباو شعراء“منظر عام پر آچکا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ ریاستی اردواکیڈیمی کے خبرنامہ میں بتایا گیا ہے کہ اردو اکیڈیمی کے ترجمان ماہنامہ ”قومی زبان“ کا خصوصی شمارہ ”اردوکے غیرمسلم ادباو شعراء“منظر عام پر آچکا ہے۔

خبر نامہ میں بتایا گیا کہ ماہ اکتوبر2022کے قومی زبان کے خصوصی شمارے کو ”اردو کے غیر مسلم ادبا و شعراء“کے نام معنون کیا گیا ہے۔

محمد خواجہ مجیب الدین صدرنشین تلنگانہ ریاستی اردواکیڈیمی کی زیرنگرانی اور شاہ نواز قاسم آئی پی ایس ڈائرکٹر/سکریٹری کی ادارت میں 124صفحات پر مشتمل شائع شدہ اس شمارے میں ملک کے ممتاز اساتذہ‘ادباو اسکالرس کے معیاری مضامین شائع کئے گئے ہیں۔

ملٹی کلر کے اس شمارے کی قیمت 15/- روپے ہے اور یہ شمارہ صدر دفتر تلنگانہ ریاستی اردواکیڈیمی‘ چوتھی منزل حج ہاؤز‘نامپلی‘ حیدرآبادسے حاصل کیا جاسکتاہے۔