سابق ایم ایل اے کے ساتھ خاتون افسر کی بدسلوکی، ویڈیو وائرل

ویڈیو وائرل کرتے ہوئے کانگریس کی ریاستی یونٹ کے صدر کمل ناتھ کے میڈیا کوآرڈینیٹر نریندر سلوجا نے کہا کہ بی جے پی حکومت میں افسران کا عوام اور عوامی نمائندوں کے ساتھ ایسا ہی رویہ ہے۔

بھوپال: مدھیہ پردیش کے ایک سابق ایم ایل اے کے ساتھ خاتون افسر کے ذریعہ بدتمیزی کرنے سے متعلق ایک ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

ویڈیو میں، خاتون سب ڈویژنل مجسٹریٹ بڑ نگر سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے سابق ایم ایل اے شانتی لال ڈھابائی کے ساتھ بدسلوکی کرتی نظر آرہی ہیں۔ اس کے بعد ڈھابائی وہاں سے جاتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

ویڈیو وائرل کرتے ہوئے کانگریس کی ریاستی یونٹ کے صدر کمل ناتھ کے میڈیا کوآرڈینیٹر نریندر سلوجا نے کہا کہ بی جے پی حکومت میں افسران کا عوام اور عوامی نمائندوں کے ساتھ ایسا ہی رویہ ہے۔