مشرق وسطیٰ
سعودی عرب کی ٹورسٹ ویزا پالیسی میں ترمیم
سعودی عرب نے دیگر عرب ممالک اور امریکہ‘ برطانیہ‘ یوروپین یونین(ای یو) کے رہنے والوں کے لئے اپنی ٹورسٹ ویزا پالیسی میں ترمیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ریاض: سعودی عرب نے دیگر عرب ممالک اور امریکہ‘ برطانیہ‘ یوروپین یونین(ای یو) کے رہنے والوں کے لئے اپنی ٹورسٹ ویزا پالیسی میں ترمیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس پالیسی کے تحت گلف کوآپریشن کونسل(جی سی سی) ممالک میں رہنے والے اپنے قریبی رشتہ داروں اور ڈومیسٹک ورکرس کے ساتھ ای ویزا آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں۔
اسی دوران امریکہ‘ برطانیہ اور ای یو کے رہنے والے یا ٹورسٹ/ بزنس ویزا ہولڈرس کو آمد پر ویزا مل سکے گا۔ وزارت ِ سیاحت کے جاری کردہ بیان میں یہ بات بتائی گئی۔
گزشتہ چند سال میں سعودی عرب نے معیشت کے مختلف شعبوں بشمول سیاحت کو فروغ دینے کے کئی اقدامات کئے ہیں۔ وہ آمدنی کے متبادل ذرائع چاہتا ہے تاکہ تیل کی آمدنی پر انحصار کم ہو۔