سعودی علاقے جبل اللوز میں برفباری سے اونٹ بھی محظوظ ہونے لگے
سعودی عرب میں جبل اللوز کی بلندیوں نے سفید چادر اوڑھ لی ہے۔ برفباری سے علاقے میں فطرت کی خوبصورتی قابل دید ہوگئی ہے۔ فوٹو گرافروں نے حسین و جمیل مناظر کو اپنے کیمروں کی آنکھوں میں محفوظ کرنا شروع کردیا ہے۔
سعودی عرب: سعودی عرب میں جبل اللوز کی بلندیوں نے سفید چادر اوڑھ لی ہے۔ برفباری سے علاقے میں فطرت کی خوبصورتی قابل دید ہوگئی ہے۔ فوٹو گرافروں نے حسین و جمیل مناظر کو اپنے کیمروں کی آنکھوں میں محفوظ کرنا شروع کردیا ہے۔
ہلکی برفباری سے علاقے کے اونٹ بھی محظوظ ہوتے دیکھائی دے رہے ہیں۔ جبل اللوز کے ان قدرتی مناظر کو سوشل میڈیا پر بڑی مقبولیت مل رہی ہے۔ اس خطے میں ڑالہ باری اور برفباری کے ساتھ موسلا دھار بارشیں ہوئی ہیں۔ اس صورت حال میں بلندیوں سے پانی کا بہاؤ نیچے کی جانب رواں دواں ہوگیا ہے۔
اس طرح کئی آبشاریں بن گئی ہیں۔ ان آبشاروں نے علاقے کو ایک جمالیاتی منظر میں تبدیل کردیا ہے۔ موسم بہار کی پودوں کی ہریالی، برفباری کی سفیدی اور زمین کی خاکستری نے علاقے کو ایک شاندار تصویر بنا دیا ہے۔ ٹوئٹر پر مارشل کے نام سے مشہور فوٹوگرافر "مشیر البلوی” کے اکاؤنٹ نے اونٹوں کی پیٹھوں پر برف کی حیرت انگیز تصاویر پوسٹ کیں۔
اسی طرح برف پڑنے سے بننے والے حسین نظاروں کی تصاویر کو شیئر کیا تو سماجی روابط کی ویب سائٹس پر موجود لوگوں نے اس کی خوب تعریف کی۔ جبل اللوز شمال مغربی سعودی عرب میں تبوک کے علاقے میں اردن کی سرحد کے قریب واقع ہے۔
یہ سطح سمندر سے 2549 میٹر بلند ہے۔ اسے حسمی کے علاقے کے بلند ترین پہاڑی سلسلوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ اس کے پہاڑ مغربی تبوک سے اردن میں وادی روم تک پھیلے ہوئے ہیں۔ ماضی میں اس میں بادام کے درخت تھے اس لیے اسے جبل اللوز کہا جاتا ہے۔
تبوک کے علاقے میں بہت سے سرکاری اداروں نے برف باری اور بارش کے مقامات کی طرف جانے والی سڑکوں کی نگرانی تیزی کردی ہے۔ سرکاری اداروں کے افراد کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے اپنے مختلف میکانزم سے لیس ہیں۔
نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی نے بدھ کے روز کی موسم کی رپورٹ میں بتایا ہے کہ علاقے میں گرج چمک کے ساتھ طوفان کے باعث موسلادھار بارشوں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ شمالی سرحدی علاقوں کے کچھ حصوں میں اولوں کی بارش ہوگی۔