جرائم و حادثات

شمس آباد ایرپورٹ پر 8کیلو سونا ضبط

مخصوص انٹلی جنس اطلاعات کی اساس پر احتیاط سے مربوط آپریشن میں حیدرآباد کسٹمس کے عہدیداروں نے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد پر4 مسافروں کے قبضہ سے اسمگل کردہ 8کیلوسونا ضبط کرلیا۔

حیدرآباد: مخصوص انٹلی جنس اطلاعات کی اساس پر احتیاط سے مربوط آپریشن میں حیدرآباد کسٹمس کے عہدیداروں نے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد پر4 مسافروں کے قبضہ سے اسمگل کردہ 8کیلوسونا ضبط کرلیا۔

ضبط شدہ سونے کی مالیت ہفتہ کے روز 4.86 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔ پہلے کیس میں کسٹمس عہدیداروں نے ایک مسافر سے 2کیلووزنی کٹ گولڈ بارس کوضبط کرلیا۔ یہ سونا پتلون میں چھپاکرلایا گیا تھا۔ضبط شدہ 2کیلوسونے کی مالیت ایک کروڑ 21 لاکھ 34 ہزار روپے بتائی گئی ہے۔

یہ مسافر بنکاک سے شمس آباد پہونچاتھا۔دوسرے کیس میں بھی اسی انداز میں ایک مسافر کے قبضہ سے 1.78 کیلوگولڈبارس کوضبط کرلیاگیا‘یہ سونا بھی لباس میں احتیاط سے چھپاکر لایاگیا تھا یہ مسافربھی اسی فلائٹ کے ذریعہ بنکاک سے یہاں پہونچاتھا۔

1.78کیلو ضبط شدہ سونے کی مالیت ایک کروڑ 8لاکھ 81 ہزار 165 روپے بتائی گئی ہے۔تیسرے کیس میں عہدیداروں نے شارجہ سے یہاں پہونچنے والے ایک مسافر کے قبضہ سے 2.17 کیلو سونے کوجوپیسٹ کی شکل میں تھا‘ حاصل کرلیا۔

اس سونے کی مالیت ایک کروڑ31لاکھ 77 ہزار 524روپے بتائی گئی ہے۔ چوتھے کیس میں عہدیداروں نے ایک اور مسافرکے قبضہ سے 2.05 کیلوسونا ضبط کرلیا۔

اس مسافر نے جودبئی سے یہاں آیاتھا‘زیر جامہ میں پیسٹ کی شکل میں سونا چھپاکر لایا تھا۔ ضبط شدہ اس سونے کی مالیت ایک کروڑ24لاکھ 31 ہزار روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔