حیدرآباد

عازمین حج کے ویکسی نیشن کیمپ کا افتتاح

ریاستی وزیر فینانس و صحت عامہ ٹی ہریش راؤ نے ریاستی عازمین حج سے درخواست کی ہے کہ وہ مکہ مکرمہ میں چیف منسٹر کے سی آر کی قیادت میں تلنگانہ کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا کریں۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر فینانس و صحت عامہ ٹی ہریش راؤ نے ریاستی عازمین حج سے درخواست کی ہے کہ وہ مکہ مکرمہ میں چیف منسٹر کے سی آر کی قیادت میں تلنگانہ کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا کریں۔

متعلقہ خبریں
طئے شدہ فلائٹس کے شیڈول کو تبدیل نہ کریں: صدرنشین حج کمیٹی
کنٹراکٹ کے 19 یونانی میڈیکل آفیسرس کوحکومت نے مستقل کردیا
میڈیکل کالجوں میں تلنگانہ طلبہ کے صدفیصد داخلوں کو یقینی بنایا جائے: ہریش راؤ
حج کمیٹی کا مینار گارڈن فنکشن ہال میں عازمین حج کا تربیتی اجتماع
کے سی آر کٹر ہندو: ہریش راو

ہریش راؤ آج حج ہاوز نامپلی میں عازمین حج کے لیے سہ روزہ ویکسی نیشن کیمپ کا افتتاح کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی عازمین کے سفر‘ حج کیمپ میں قیام و طعام اور میڈیکل کے وسیع تر انتظامات کئے جارہے ہیں۔

اس سال پڑوسی ریاستوں کرناٹک‘ مہاراشٹرا‘ٹاملناڈو کے عازمین بھی حیدرآباد امبارکشن پوائنٹ سے مکہ مکرمہ روانہ ہوں گے جو ہمارے لیے فخر کی بات ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تلنگانہ سے اس سال6ہزار عازمین سفر حج باندھیں گے۔ حج کوٹہ میں مزید اضافہ کے لیے مرکزی حج کمیٹی سے نمائندگی کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ حج کمیٹی کی جانب سے عازمین کے اخراجات میں ایک لاکھ روپئے کی کمی کے لیے مرکز سے کامیاب نمائندگی کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عازمین کے لیے حج ہاوز کے علاوہ شہر کے 4 دواخانوں ملک پیٹ‘ کنگ کوٹھی‘ خیریت آباد اور اسری ہاسپٹل میں بھی محکمہ صحت کی جانب سے ٹیکہ اندازی کیمپ منعقد کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت کی جانب سے اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لیے کئی اسکیمات کو روبہ عمل لایا جارہاہے۔ اقلیتی طلباء کے لیے انگلش میڈیم (ٹمریز) اسکولس‘ بیرونی ممالک میں تعلیم حاصل کرنے‘اقلیتی طلباء کو فی کس 20لاکھ روپئے اسکالر شپ‘مسلم لڑکیوں کی شادیوں کے لیے فی کس ایک لاکھ روپئے کی مالی امداد‘لڑکیوں کے لیے علاوہ اسکولس کاقیام عمل میں لایاگیا۔

ریاست کے اضلاع سدی پیٹ‘ ظہیر آباداور سنگاریڈی میں منی حج ہاوز کی تعمیر عمل میں لائی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بی آر ایس حکومت میں ہر گاؤں اور شہر کو بلاوقفہ برقی‘ پانی کی سربراہی‘حیدرآباد میں فلائی اوورس کی تعمیر حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ ہریش راؤ نے تمام عازمین حج کی مقبولیت اور ان کی صحت مند واپسی کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر انہوں نے حج گائیڈ کا رسم اجراء انجام دیا۔

قبل ازیں چیرمین حج کمیٹی محمد سلیم نے اپنی خیرمقدمی تقریر میں کہاکہ حج کے لیے ویکسی نیشن کیمپ حج ہاوز کے علاوہ شہر کے 4 دواخانوں میں تین دن تک جاری رہے گا۔ انہوں نے بتایا کہ مرکزی حج کیمپ 7جون سے آغاز ہوگا۔ اس سلسلہ میں حج کمیٹی کی جانب سے بہتر سے بہتر انتظامات کئے جارہے ہیں۔

25مئی کو مختلف محکمہ جات کے اجلاس میں انتظامات کو قطعیت دی جائے گی۔ عازمین حج کے لیے سعودی ریال کے حصول کے لیے مختلف بینکوں سے مشاورت جاری ہے۔ ایس بی آئی کی جانب سے عازمین کے لیے 10لاکھ روپئے کی انشورنس اسکیم کا پیشکش کیاگیاہے۔ اس کے لیے فی کس 700 روپئے ادا کرنا ہوگا۔

آخر میں اگزیکٹیو آفیسر شفیع اللہ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ ویکسی نیشن کے افتتاح میں ڈھائی گھنٹہ کی تاخیر سے عازمین کو شدید گرمی میں انتظار کرناپڑا۔ بالخصوص ضعیف عازمین جو شوگر اور بلڈ پریشر کے مریض ہیں شدید گرمی کی وجہ سے بے چین نظر آرہے تھے۔

a3w
a3w