عمران خان کو اڈیالہ جیل منتقل کردینے اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم
پاکستان کی ایک اعلیٰ عدالت نے پیر کے دن حکام کو حکم دیا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو پنجاب کی اٹک جیل سے کڑے پہرہ والی اڈیالہ جیل منتقل کردیا جائے جو فوجی چھاؤنی کہلانے والے شہر راولپنڈی میں واقع ہے۔

اسلام آباد: پاکستان کی ایک اعلیٰ عدالت نے پیر کے دن حکام کو حکم دیا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو پنجاب کی اٹک جیل سے کڑے پہرہ والی اڈیالہ جیل منتقل کردیا جائے جو فوجی چھاؤنی کہلانے والے شہر راولپنڈی میں واقع ہے۔
اگست میں پاکستان تحریک ِ انصاف(پی ٹی آئی) نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے درخواست کی تھی کہ پارٹی سربراہ کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا جائے جہاں اے کلاس سہولتیں دستیاب ہیں کیونکہ عمران خان کا تعلق ایک امیر کبیر گھرانہ سے ہے اور ان کا سماجی و سیاسی رتبہ بلند ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی سربراہ کو اٹل جیل سے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم جاری کیا۔
70 سالہ عمران خان‘ توشہ خانہ کیس میں خاطی قرارپانے کے بعد سے 5 اگست سے اٹک جیل میں بند ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 29 اگست کو ان کی سزا معطل کردی لیکن وہ سائفر کیس میں ہنوز قید ہیں۔