ایشیاء

عمران خان کی سابق بیویوں نے کپتان پر حملہ کی مذمت کی

عمران خان کی سابق بیویوں نے سابق وزیر اعظم پاکستان پر کئے گئے حملہ کی مذمت کی ہے اور سرجری کے بعد اُن کی حالت مستحکم ہونے پر راحت کا اظہار کیا ہے۔

لاہور: عمران خان کی سابق بیویوں نے سابق وزیر اعظم پاکستان پر کئے گئے حملہ کی مذمت کی ہے اور سرجری کے بعد اُن کی حالت مستحکم ہونے پر راحت کا اظہار کیا ہے۔

خان جمعرات کو پیر پر گولی لگنے کے بعد ہاسپٹل میں صحتیاب ہورہے ہیں جب کہ ایک احتجاجی مارچ صوبہ پنجاب کے وزیرآباد میں جاری تھا، ایک شخص اِس حملہ میں ہلاک اور دیگر 10 زخمی ہوگئے جو قافلہ میں شامل تھے۔

70 سالہ کرکٹر سے سیاستداں بن جانے والے عمران نے 3 شادیاں کی ہیں۔