یوروپ

فائیو آئی پارٹنرس نے انٹلیجنس جانکاری دی تھی

جسٹن ٹروڈو نے کینڈا کی سرزمین پر خالصتانی انتہاپسند کی ہلاکت میں ہندوستانی ایجنٹس کے ملوث ہونے کا جوالزام عائد کیااس کی انٹلیجنس جانکاری فائیوآئی پارٹنرس نے دی تھی۔ یہ مشترکہ جانکاری تھی۔

ٹورنٹو: امریکہ کے ایک اعلیٰ سفارتکار نے پہلی مرتبہ مانا کہ وزیراعظم کینڈا جسٹن ٹروڈو نے کینڈا کی سرزمین پر خالصتانی انتہاپسند کی ہلاکت میں ہندوستانی ایجنٹس کے ملوث ہونے کا جوالزام عائد کیااس کی انٹلیجنس جانکاری فائیوآئی پارٹنرس نے دی تھی۔ یہ مشترکہ جانکاری تھی۔

متعلقہ خبریں
نیوز چینل کا سینکڑوں ملازمین برطرف کرنے کا فیصلہ
کینیڈا کا اسٹڈی پرمٹ اپلیکیشن سے متعلق اہم فیصلہ
کینڈا میں مقیم ببرخالصہ کارکن دہشت گرد قرار
پنون کیس، امریکہ کے الزامات پر ہندوستان کا سخت ردعمل
کینیڈا میں ایک ہفتہ کے دوران یہودیوں کے اسکول پر فائرنگ کا تیسرا واقعہ

کینڈا کے سی ٹی وی نیوزچیانل نے امریکی سفیرمتعینہ کینڈا ڈیویڈکوہن کے حوالہ سے یہ اطلاع دی۔ فائیوآئی نیٹ ورک امریکہ‘ برطانیہ‘آسٹریلیا‘ کینڈا اور نیوزی لینڈ پرمشتمل ہے۔

سی ٹی وی کا کہنا ہے کہ امریکی سفیر نے توثیق کی ہے کہ فائیوآئی پارٹنرس میں شیئر انٹلیجنس جانکاری کے باعث وزیراعظم کینڈا کو ہندوستان پر الزام عائد کرنے کی تحریک ملی۔