مہاراشٹرا

فرار ہونے سے انکارپر معشوقہ کے بچے کا اغوا

پولیس کے مطابق محمد علی فقیر اور اس کی بیوی عائشہ بی بی اپنے بیٹے عاشق علی کے ساتھ شہر کے دیوگھر میں واقع ایک چال میں رہتے ہیں۔

ممبئی: گزشتہ پانچ سال سے محبت میں گرفتار ایک خاتون نے جب عاشق کے ساتھ فرار ہونے سے انکار کردیا تو عاشق نے اس کے 4سالہ بچے کو گھر کے باہر سے اغوا کرلیا۔

متعلقہ خبریں
کرکٹر امام الحق رشتہ ازدواج میں منسلک
ٹی ڈی پی کے مغویہ پولنگ ایجنٹس کو پولیس نے رہا کرالیا
پولیس کانسٹبل کو معشوقہ نے زندہ جلادیا
تاوان کے لئے 6 سالہ بچہ کو اغوا کر کے ہلاک کردیا گیا
جائیداد کے لیے بہن نے بھائی کا اغوا کروایا

وہ گاؤں فرار ہونے کی تیاری کررہا تھا جسے 12گھنٹے کے اندر شانگی نگر پولیس نے ناسک روڈ ریلوے اسٹیشن سے گرفتار کرلیا۔ یہ کیس ممبئی کا ہے۔

پولیس کے مطابق محمد علی فقیر اور اس کی بیوی عائشہ بی بی اپنے بیٹے عاشق علی کے ساتھ شہر کے دیوگھر میں واقع ایک چال میں رہتے ہیں۔

3/ اپریل کی شام گھر کے باہر کھیل رہا ان کا لڑکا کافی دیر تک تلاش کے بعد بھی جب نہیں ملا تو شام 7بجے عائشہ نے شانتی نگر پولیس اسٹیشن میں اس کے غائب ہونے کی شکایت درج کروائی۔

بچے کے غائب ہونے کی اطلاع کو پولیس نے سنجیدگی سے لیا اور فوری کارروائی شروع کی۔ اغوا کا کیس درج کرکے پولیس نے بچے کی تلاش شروع کردی۔

اسی اثناء ملزم رپن ویاپاری نے عائشہ کو فون کرکے دھمکی دی کہ اس کا بچہ اس کے ساتھ ہے۔ اگر وہ اس کے ساتھ رہنے نہیں آئی تو بچے کو نقصان پہنچادے گا۔ ملزم نے خاتون سے ناسک آنے کے لیے کہا تھا۔

اس کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے دو ٹیمیں تشکیل دیں۔ تکنیکی جانچ کی بنیاد پر ٹیم بچے کی ماں کے ساتھ ٹرین سے ناسک ریلوے اسٹیشن پہنچ گئی۔ ملزم رپن وہاں ریلوے اسٹیشن کے پل پر کھڑا تھا۔ انہوں نے فوری اسے حراست میں لے کر عاشق کو اپنے قبضے میں لیا۔