دہلی

فواد چوہدری نے چندریان 3 کی کامیاب لینڈنگ پر ہندوستان کو مبارکباد دی

پاکستان کے سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے چاند پر چندریان -3 کی کامیاب لینڈنگ پر ہندوستان کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے ہندوستانی خلائی تحقیقی ادارے (اسرو) کے لئے ایک "خوبصورت لمحہ" قرار دیا ہے۔

اسلام آباد: پاکستان کے سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے چاند پر چندریان -3 کی کامیاب لینڈنگ پر ہندوستان کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے ہندوستانی خلائی تحقیقی ادارے (اسرو) کے لئے ایک "خوبصورت لمحہ” قرار دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
چندریان3 کے چاند پر اترنے کا مقام ’شیوشکتی‘ سے تعبیر
فواد چوہدری قومی احتساب بیورو کے حوالے
اسرو نے گگنیان کے بڑے ٹیسٹوں کا اعلان کیا
رونالڈو کی ڈائٹ ناسا کے سائنسدان سیٹ کرتے ہیں: رمیز راجہ (ویڈیو)
اسرو کو تہنیت پیش کرنے آن لائن ویڈیو البم کا گینس ورلڈ ریکارڈ

چودھری نے ایکس (سابقہ ​​ٹویٹر) پر لکھاکہ "چندریان-3 کا چاند پر اترنا اسرو کے لیے ایک بڑا لمحہ ہے، میں اسرو کے چیئرمین سومناتھ کو کئی نوجوان سائنسدانوں کے ساتھ اس لمحے کا جشن مناتے ہوئے دیکھ سکتا ہوں۔

خوابوں کو حقیقت میں بدلنے والی نوجوان نسل ہی دنیا کو بدل سکتی ہے۔ نیک خواہشات.”

واضح رہے کہ ہندوستان پہلا ملک ہے جس نے چندریان کو چاند کے جنوبی قطب پر بھیجا۔ امریکہ، چین اور سوویت روس نے چین کو خلائی جہاز بھیجے ہیں لیکن کوئی بھی قطب جنوبی تک نہیں پہنچا۔

چودھری نے پہلے لکھا تھاکہ "سب کی نظریں شام 6:20 پر چندریان 3 کے چاند پر اترنے پر ہے، ہندوستانی سائنس برادری اور خلائی سائنسدانوں کے لیے بہت اچھا دن، ہندوستان کے لوگوں کو اس عظیم کامیابی پر مبارکباد۔”
یواین آئی۔ ظ ا

a3w
a3w