دہلی
لا کمیشن کی سفارش پر چدمبرم کا اعتراض
لا کمیشن نے غداری قانون کی تائید کی ہے ایسے میں سینئر قائد پی چدمبرم نے ہفتہ کے دن کہا کہ لا کمیشن کی سفارشات ایسی ہیں جیسے ڈاکٹر‘ مرض سے بدتر علاج تجویز کرے۔
نئی دہلی: لا کمیشن نے غداری قانون کی تائید کی ہے ایسے میں سینئر قائد پی چدمبرم نے ہفتہ کے دن کہا کہ لا کمیشن کی سفارشات ایسی ہیں جیسے ڈاکٹر‘ مرض سے بدتر علاج تجویز کرے۔
لا کمیشن نے غداری کے کیس میں کم ازکم 3 سال کی سزا کو بڑھاکر 7 سال کردینے کی سفارش کردی جس پر سابق مرکزی وزیر داخلہ نے اعتراض کیا۔
چدمبرم نے کہا کہ سکشن 124A کو رد کردینے کا مطالبہ ہورہا ہے اور کمیشن نے سزا بڑھانے کی سفارش کی۔