محمد یوسف کو پاکستان کا مستقل بیاٹنگ کوچ بنانے کی تیاریاں
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اپنے لیجنڈ بلے باز محمد یوسف کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا مستقل بیٹنگ کوچ مقرر کرنے کیلئے تیار ہے۔
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اپنے لیجنڈ بلے باز محمد یوسف کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا مستقل بیٹنگ کوچ مقرر کرنے کیلئے تیار ہے۔
ذرائع کا کہناہے کہ یہ فیصلہ لاہور کے نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر (این ایچ پی سی) میں بیٹنگ کوچ کے عہدے سے محمد یوسف کی رہائی کے بعد سامنے آیا ہے۔ ایسے میں واضح ہے کہ محمد یوسف جلد ہی مستقل طورپر پاکستانی ٹیم کے ساتھ نظر آئیں گے۔
این ایچ پی سی میں نئے بیٹنگ کوچ کے عہدے کا اعلان جلد کیاجائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ابھی تک اس کی تصدیق نہیں کی۔
پاکستان کرکٹ کی گورننگ باڈی نے سابق آسٹریلوی بلے باز میتھیو ہیڈن کو رواں سال کے آخر میں آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر کیاہے تاہم وہ پاکستانی ٹیم کے ساتھ کام جاری نہیں رکھیں گے۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق انہیں آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز میں ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی درخواست پر پاکستانی ٹیم کا عارضی بیٹنگ کوچ بنایا گیاتھا۔
یوسف اس وقت سری لنکا میں پاکستانی ٹسٹ ٹیم کے ساتھ ہیں جہاں پاکستان ٹیم نے گال میں دو ٹسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں میزبان ٹیم کو شکست دی تھی۔