مدھیہ پردیش میں میئر کے انتخابات، 6 سیٹیں بی جے پی کے ہاتھ سے نکل گئیں
بی جے پی نے 2014 میں مدھیہ پردیش میں میئر کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی اور تمام 16 نشستیں حاصل کرلی تھیں۔
بھوپال: بی جے پی نے 2014 میں مدھیہ پردیش میں میئر کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی اور تمام 16 نشستیں حاصل کرلی تھیں۔ لیکن جاریہ سال ریاست میں حکمراں بی جے پی صرف 9 سیٹوں پر قبضہ برقرار رکھ سکی ہے جبکہ 5 نشستیں کانگریس نے ایک نشست عام آدمی پارٹی نے اور ایک پارٹی کے ایک باغی رکن نے حاصل کرلی ہے۔
جنہوں نے کٹنی سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے مقابلہ کیا تھا۔ مرکزی وزیر زراعت نریندرسنگھ تومر کے لوک سبھا حلقہ میں کانگریس نے ایک میئر کا الیکشن جیت لیا ہے اور ریاستی بی جے پی صدر وی ڈی شرما کے آبائی ضلع مورینا نے بھی ایک نشست جیت لی ہے۔
مدھیہ پردیش کے میئر کے انتخابات میں گزشتہ 20 سال کے دوران بی جے پی کا یہ بدترین مظاہرہ رہا ہے۔ 1999 اور 2004 میں کانگریس نے صرف 2 سیٹیں جیتیں تھیں، 2009 کے انتخابات میں اس نے 3 سیٹیں جیتنے میں کامیابی حاصل کی تھی۔
ایک اہم سیاسی واقعہ میں 2 نئی جماعتوں عام آدمی پارٹی اور اے آئی ایم آئی ایم نے بھی کامیابی درج کرائی ہے۔ برہان پور میں اے آئی ایم آئی ایم کے میئر کے امیدوار کو 10 ہزار سے زائد ووٹ حاصل ہوئے جس کے نتیجہ میں کانگریس کی شہناز اسمعٰیل 388 ووٹوں کی معمولی مارجن سے بی جے پی کی مادھوری پٹیل سے ہارگئیں۔