شمالی بھارت

مدھیہ پردیش کے نرمدا ندی میں بس اُلٹ گئی، 13 مسافرین کی موت

مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے دھار اور کھرگون ضلع کی سرحد پر بس حادثے کے تناظر میں کہا کہ اب تک 13 لوگوں کی موت ہو چکی ہے، جب کہ 15 لوگوں کو بچا لیا گیا ہے۔

بھوپال: مدھیہ پردیش کے دھار کے قریب بدترین حادثہ پیش آیا۔ مہارشٹرا کی سرکاری بس نرمدا ندی میں اُلٹ گئی۔ اس واقعہ میں 13 مسافرین کی موت ہوگئی ہے۔ حادثہ کے وقت بس میں 40 مسافرین سوار تھے۔ مدھیہ پردیش کے وزیر نروتم مشرا نے بتایاکہ 15 مسافرین کو بچالیا گیا ہے۔ یہ بس اندور سے پونے جارہی تھی کہ دھار ضلع کے کھل گھاٹ پر بس ندی میں گر پڑی۔

مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے دھار اور کھرگون ضلع کی سرحد پر بس حادثے کے تناظر میں کہا کہ اب تک 13 لوگوں کی موت ہو چکی ہے، جب کہ 15 لوگوں کو بچا لیا گیا ہے۔ مشرا نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ اندور سے پنے جا رہی مہاراشٹر حکومت کی بس دھمنود کے قریب کھل گھاٹ کے مقام پر نرمدا ندی میں گر گئی۔

https://twitter.com/K2Kumari/status/1548940579559845888

 تمام ذمہ دار انتظامی افسران اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ ریسکیو کی تمام کوششیں کی جا رہی ہیں۔ اب تک 15 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ تقریباً 13 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر ایسا لگتا ہے کہ اسٹیئرنگ یا بریک فیل ہوگئی۔ بس کسی تکنیکی خرابی کے باعث ریلنگ ٹوٹ کر نیچے گر گئی۔ پانی کا بہاؤ بہت تیز ہے۔

ڈاکٹر مشرا نے کہا کہ بس میں 50 سے 55 افراد کے سوار ہونے کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔ اندور سے بس میں 12 لوگ سوار ہوئے تھے۔ حادثے کی وجہ معلوم کی جا رہی ہے۔

اسی دوران دھار کے پولیس سپرنٹنڈنٹ آدتیہ پرتاپ سنگھ نے یو این آئی کو بتایا کہ بس حادثے کے بعد چلائے گئے بچاؤ آپریشن کے دوران اب تک 12 لوگوں کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ بس اندور سے مہاراشٹر کے املنیر جا رہی تھی۔

a3w
a3w